رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اگر کوئی ہمارے ملک کی اقتصادی یا مجموعی ترقی کو کمزور کریگا تو ہم مضبوطی اور اتحاد کیساتھ جواب دیں گے کیونکہ آج کا ہندوستان طاقتور ہے۔  اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر اشوک کمار متل نے ہندوستان پر غیر ضروری معاشی دباؤ کے خلاف امریکہ کو سخت وارننگ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے ہندوستانی برآمدات پر حال ہی میں عائد 50 فیصد ٹیرف کو واپس نہیں لیا تو لولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) 27 اگست سے امریکی سافٹ ڈرنکس اور دیگر مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کردے گی۔ ایل پی یو کیمپس میں ایک سیاسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس اقدام کو ہندوستان کی اقتصادی خودمختاری کے لئے مضر قرار دیا اور کہا کہ ہندوستان کے نوجوان ملک کی ترقی کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بیرونی کوشش کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے نوجوان بیرونی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ہمارے ملک کی اقتصادی یا مجموعی ترقی کو کمزور کرے گا تو ہم مضبوطی اور اتحاد کے ساتھ جواب دیں گے کیونکہ آج کا ہندوستان طاقتور ہے۔ ایل پی یو کمیونٹی کی طرف سے اس اعلان کا اجتماعی عزم کے ساتھ خیرمقدم کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • متنازع اے این ایف بھرتی اشتہار کی معطلی کی درخواست پر عدالت کا تحریری حکم نامہ جاری
  • خبردار اپنی سمز کسی اور کو نہ دیں۔۔۔ پی ٹی اے نے اہم ہدایات جاری کردیں۔
  • امریکا نے پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا حربہ، عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف کا نفاذ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے