بلوچستان کے عوام بھی پاکستان کے باعزت شہری ہیں، مولانا ہدایت الرحمٰن
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
کوئٹہ میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا کہ سی پیک کے ثمرات، اورنج ٹرین، موٹروے دیتے وقت اسلام آباد کے حکمران بلوچستان کو پاکستان کا حصہ تصور نہیں کرتے، لیکن جب معدنیات، سیندک، ریکوڈک کی باری آتی ہے تو کہتے ہیں کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا ہے کہ ایوانوں، چوکوں، چوراہوں کیساتھ منبر و محراب کے ذریعے بھی ظالموں، لٹیروں اور جابروں کے خلاف آواز بلند ہونا چاہیے۔ اسلام آباد کے حکمران ہمارے پاکستانیت پر شک، اور ہمیں تیسرے درجے کے شہری بھی نہیں مانتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے جمعیت اتحاد العلماء و مشائخ کے زیر اہتمام "سلگتا بلوچستان اور علمائے کرام کی ذمہ داریاں" کے موضوع پر کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے حکمران بلوچستان کو صوبہ نہیں، مفتوحہ علاقہ اور کالونی سمجھتے ہیں۔ بلوچستان کے وسائل سونا، چاندی، معدنیات کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹ رہے ہیں۔ سی پیک کے ثمرات، اورنج ٹرین، موٹروے دیتے وقت اسلام آباد کے حکمران بلوچستان کو پاکستان کا حصہ تصور نہیں کرتے، لیکن جب معدنیات، سیندک، ریکوڈک کی باری آتی ہے تو کہتے ہیں کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے۔ کلبوشن کا تو احترام کیا گیا، مگر بلوچستان کے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کا احترام نہیں ہے۔ بلوچستان کے بارڈرز بند کرکے کہتے ہیں کہ 25 ارب کا نقصان ہوتا تھا، جبکہ پی آئی اے اسٹیل مل دیگر 23 قومی اداروں نے 55 کھرب کا نقصان کیا۔ ان میں سے کسی ادارے کو بند نہیں کیا گیا۔ آئین میں بلوچستان صوبہ، لیکن اسلام آباد کے حکمران بلوچستان کو غلام سمجھ رہے ہیں۔ ہم پاکستان کے باعزت شہری ہیں۔ ہمیں عزت، تحفظ، احترام اور حقوق دیئے جائیں۔ علمائے کرام و آئمہ کرام اور مشائخ عظام سمیت پوری قوم کے ہمراہ عزت و غیرت اور حقوق کی جنگ جیتنے کیلئے پرامن جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلام آباد کے حکمران بلوچستان کو پاکستان کا حصہ بلوچستان کے
پڑھیں:
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو رکشا بندھن کی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)متحدہ قومی موومنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ہندو برادری کے آنے والے مذہبی تہوار رکشا بندھن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو دل کی گہرائیوں سے پیشگی مبارکباد پیش کی ہے۔(جاری ہے)
اپنے تہنیتی پیغام میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ رکشا بندھن صرف ایک تہوار نہیں بلکہ یہ محبت، تحفظ اور اعتماد کی ایک خوب صورت علامت ہے جو بہن بھائی کے رشتے کو مزید مضبوط کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو آج جس اتحاد، رواداری اور باہمی احترام کی ضرورت ہے، وہ اسی طرح کے تہواروں سے ممکن ہے، جو انسان کو انسان سے جوڑتے ہیں اور دلوں کو قریب لاتے ہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہمیں مذہب، مسلک اور نسل سے بالاتر ہو کر انسانیت کے فروغ کے لیے کام کرنا ہوگا تاکہ ہمارا معاشرہ امن، محبت اور بھائی چارے کی حقیقی تصویر بن سکے۔