“ڈالے”کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری، قیمت میں لاکھوں روپے کمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
کراچی(کامرس ڈیسک)ڈالے یا پک اپ ٹرک خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری ہے۔ JACگیٹ وے پاکستان نے اپنے مقبول T9 ہنٹر ماڈل کی قیمت میں محدود مدت کے لیے 2.5 لاکھ روپے کی کمی کر دی ہے۔
کمپنی کے مطابق، نئی آفر کے تحت گاڑی کی بکنگ 25 لاکھ روپے سے شروع ہو رہی ہے، جو کہ سونیری بینک اور البرکہ بینک کے ذریعے ممکن ہے۔ یہ پیشکش محدود مدت کے لیے دستیاب ہے اور ترجیحی بنیادوں پر گاڑی کی ترسیل کی جائے گی۔
کہاں سے خریدیں؟
خریدار کراچی میں جے اے سی کی ڈیلرشپ پر جا کر بکنگ کروا سکتے ہیں، جو کہ پلاٹ 11/15-A، بلاک 4، ناظم آباد، سونا چاندی لان کے قریب واقع ہے۔ مزید معلومات کے لیے کمپنی کی ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
کیا یہ آفر دیرپا ہے؟
کمپنی نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ یہ رعایت کب تک جاری رہے گی یا دوسرے بیچز پر بھی لاگو ہو گی یا نہیں، تاہم اندازہ یہی لگایا جا رہا ہے کہ یہ رعایتی قیمت محدود وقت کے لیے ہے۔
مزیدپڑھیں:تعلیمی ادارےکل سےکھلیں گے یا نہیں؟وزیر تعلیم نےاہم بیان دیدیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی
عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 397 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا۔ مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 3لاکھ 62 ہزار 400 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے گھٹ کر 3لاکھ 10ہزار 699روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 9روپے کی کمی سے 4ہزار 064روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 7روپے کی کمی سے 3ہزار 484روپے کی سطح پر آگئی۔