کراچی:

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں پاک بحریہ کی موثر حکمت عملی کے باعث بھارتی بحریہ اپنے پانیوں تک محدود رہی، بھارتی بحریہ جنوب میں پاک بحریہ کو چیلنج کرنے کی ہمت نہ کر سکی۔

پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے پورے عرصے کے دوران، پاک بحریہ کی کڑی نگرانی اور مسلسل موجودگی کے سبب بھارتی بحریہ کا کوئی بھی جہاز یا ایئر کرافٹ پاکستان کی جانب پیش قدمی نہ کر سکا۔

پاک بحریہ کی زبردست حکمت عملی کی بدولت بھارتی ایئر کرافٹ کیرئیر (آئی این ایس وکرانت) پاکستان کے لیے خطرہ نہ بن سکا۔

پاک بحریہ کی جنوب میں موجودگی اور جامع حکمت عملی کی بدولت شمال اور شمال مشرق میں مسلح افواج نے اہداف کامیابی سے حاصل کیے۔

پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کو نہ صرف اپنے پانیوں تک محدود رکھا بلکہ ساتھ ہی پاکستان کے سمندری تجارتی راستوں اور ساحلی علاقوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا۔

حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی تینوں بندرگاہیں کراچی بندرگاہ، پورٹ قاسم اور گوادر بندرگاہ کا معمول کے مطابق کام کرتے رہنا پاک بحریہ کی کامیاب حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اپنے سے کہیں بڑے دشمن کو اپنے ہی پانیوں تک محدود کر دینے سے بھارتی بحریہ کو ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کا سہرا پاک بحریہ کی قیادت، افسران اور سیلرز کو جاتا ہے جنہوں نے دن رات پاکستان کے پانیوں کی حفاظت کی اور دشمن کو کسی قسم کی جارحیت کرنے کا موقع فراہم نہیں کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی بحریہ پاک بحریہ کی حکمت عملی پانیوں تک

پڑھیں:

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر دنیا پاکستان کی دفاعی حکمت عملی کی معترف

اسلام آباد: بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستان نے دنیا کو حیران کر دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے لکھا کہ بھارت کی حکمتِ عملی ناکام رہی، پاکستان کو فوجی محاذ پر برتری حاصل ہوئی، بھارت فیصلہ کن ضرب لگانے میں ناکام رہا، پاکستان کی فضائی طاقت بھارت کے لیے چیلنج بن گئی، اربوں خرچ کر کے بھی فائدہ نہ ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹیلی گراف نے پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمتِ عملی کو سراہا اور بھارتی طیاروں پر سخت سوالات اٹھائے، رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے “تضحیک آمیز شکست” ہے۔
ٹیلی گراف نے یہ اعتراف بھی کیا کہ پاک فضائیہ، فضاؤں کی حکمران ہے، پاکستانی طیاروں نے ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے جدید میزائل استعمال کرتے ہوئے پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، پاکستان نےرافیل جیسے مہنگے بھارتی طیارے گرا کر نہ صرف اپنی فضائی برتری ثابت کر دی بلکہ عالمی سطح پر عسکری ماہرین کو حیران کر دیا۔
الجزیرہ نے لکھا کہ تاریخ میں پہلی بار رافیل طیارے تباہ کیے گئے ہیں، پاکستان نے بھارتی فوجی کیمپس اور ایئر بیسز کو بھاری تقصان پہنچایا۔
دفاعی ماہرین نے کہا کہ پاکستان کے حملے کے بعد بھارت نے امریکہ سے رابطہ کیااور امریکہ سے سفارتی حل نکالنے کا کہا۔
دفاعی ماہرین کا مزید کہنا تھاکہ حقائق سے ثابت ہوا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، دفاعی ماہرین پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی فضائی و عسکری برتری برقرار رکھے ہوئے ہے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • بھارتی حملوں میں کیا حکمت عملی اختیار کی گئی؟ بڑی خبر
  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر دنیا پاکستان کی دفاعی حکمت عملی کی معترف
  • آپریشن بنیان المرصوص:دشمن کی شرمندگی، پاک بحریہ نے تاریخ رقم کر دی
  • پاک بحریہ نے لڑاکا جہاز پانیوں میں اُتار دیے
  • بھارتی جارحیت کیخلاف پاک بحریہ بھی میدان میں آگئی.
  • بھارتی جارحیت کیخلاف پاک بحریہ نےلڑاکا جہاز پانیوں میں اُتار دیے
  • بھارتی بحریہ کی نقل و حرکت پر پاک بحریہ کی کڑی نظر ہے ، سیکیورٹی ذرائع