Jang News:
2025-09-26@00:23:00 GMT

پاک فوج کا بھارت کو بھرپور جواب، ملک بھر میں یومِ تشکر

اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT

پاک فوج کا بھارت کو بھرپور جواب، ملک بھر میں یومِ تشکر


تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ملک بھر میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اپیل پر پاک فوج کی جانب سے وطنِ پاک اور قوم کو سرخرو کرنے پر یومِ تشکر منایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، جلسے منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں مسلح افواجِ پاکستان کو بزدل بھارت کو عبرت ناک شکست سے ہم کنار کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

کراچی پریس کلب پر ریلیاں، پاک فوج کے حق میں نعرے

کراچی پریس کلب پر پاک فوج سے اظہارِ تشکر کے لیے دن بھر شہر بھر سے ریلیوں کی آمد جاری رہی۔

ریلیوں کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں بینر بھی اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی بلند کیے۔

بھارت نے نہتے شہریوں، بچوں،خواتین کو شہید کیا: احسن اقبال

شکر گڑھ میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بھارت نے سرجال کی ڈسپنسری کو رات کے اندھیرے میں نشانہ بنایا، بھارت نے نہتے شہریوں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا کر شہید کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں، بھارت کی قیادت فراست سے کام لے تو کشمیر سمیت تنازعات حل کیے جا سکتے ہیں۔

عالمی برادری میں اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو عزت عطاء کی: طارق فضل چوہدری

پاک افواج کی بھارت کو شکست پر مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ میں جشن منایا گیا، یومِ تشکر کی تقریب میں وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے شرکت کی۔

وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج پاکستان اور ہم سب کے لیے ایک تاریخی دن ہے، پوری عالمی برادری میں اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو عزت عطاء کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فتح اللّٰہ تعالیٰ کی نصرت کے بغیر ممکن نہیں تھی، آج ہر پاکستانی سجدۂ شکر بجا لا رہا ہے، پاکستان نے عددی اعتبار سے بڑے دشمن کو شکست دی، پاکستان کی کامیابی عالم اسلام کی کامیابی ہے۔

وزیرِ پارلیمانی امور نے کہا کہ پاکستان کمزور پڑتا تو باقی 56 اسلامی ممالک میں سے کس کے پاس صلاحیت ہے؟ ہماری افواج نے دشمن کو منہ توڑ اور دندان شکن جواب دیا ہے، ہمارے شاہین جب دشمن کی فضاؤں میں گئے تو جذبۂ شہادت سے لیس تھے۔

طارق فضل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ شاید جہاز بھارت کے پاس زیادہ تھے لیکن جذبۂ ایمانی ہمارےپاس تھا، اللّٰہ تعالیٰ نے ہماری افواج اور ہر پاکستانی کو جذبۂ ایمانی سے نوازا ہے۔

اس موقع پر کارکنان نے پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے، انہوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا، نوجوانوں، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔

راولپنڈی میں حنیف عباسی کی زیرِ قیادت ریلی

راولپنڈی میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مسلم لیگ ن نے ریلی نکالی جس کی قیادت وزیرِریلوے حنیف عباسی نے کی۔


ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، ریلی لیاقت باغ سے شروع ہو کر فیض آباد پر اختتام پزیر ہوئی۔

اسلام آباد پولیس کا یوم تشکر فلیگ مارچ

اسلام آباد پولیس نے یومِ تشکر فلیگ مارچ کا انعقاد کیا جس کی قیادت آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کی۔

فلیگ مارچ اسلام آبادمیں اسپورٹس کمپلیکس سے شروع ہو کر مختلف شاہراہوں سے گزرا، فلیگ مارچ میں اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران سمیت تمام ڈویژنز کی نمائندگی موجود تھی ۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد پولیس دفاعِ وطن میں ہمیشہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔

افواج، قوم اور میڈیا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں: انجم عقیل خان

اسلام آباد میں رکنِ قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے یومِ تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی افواج، قوم اور میڈیا کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، پوری دنیا کو قائل کرنے میں میڈیا اور آئی ایس پی آر کا بڑا کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے پروپیگنڈے کو بھی شکست دی، بھارت کے پاس اسلحہ زیادہ ہے لیکن ہمارے پاس جذبۂ ایمانی ہے، یہ رافیل طیارے ناکام نہیں ہوئے، بلکہ ہندوستان کی ایئر فورس ناکام ہوئی ہے۔

انجم عقیل خان نے یہ بھی کہا کہ ہم اتفاق و اتحاد سے پاکستان کو مضبوط کریں گے، اس موقع پر اپنے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس طارق فضل چوہدری پاکستان کو نے کہا کہ انہوں نے پاک فوج ہ تعالی نے پاک

پڑھیں:

جنرل ساحر شمشاد کی چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا سے ملاقات

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سرکاری دورے پر آئے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا سے ملاقات میں عالمی اور علاقائی سیکیورٹی ماحول پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

دونوں افواج کے قائدین نے اس موقع پر دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو سراہا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا نے پاک فوج کی قربانیوں اور علاقائی امن کےلیے کوششوں کو سراہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • عوام کے تعاون سے پاک افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا، بیرسٹر سیف
  • معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح، پاک افواج نے ہندوستان کو شکست فاش دی: وزیراعظم
  • جنرل ساحر شمشاد کی چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا سے ملاقات
  • ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کی سری لنکا میں پریکٹس، بھرپور تیاریاں
  • بھارتی مسلح افواج کا آپریشن سندور کے بعد سب سے بڑی مشق کولڈ اسٹارٹ کا منصوبہ
  • پاکستان کی روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششوں کی بھرپور حمایت
  • وزیراعظم سے صدر ورلڈ بینک کی ملاقات، اصلاحات اور پائیدار ترقی کیلیے بھرپور تعاون کا اعادہ
  • بنیان مرصوص کے سائے تلے باغ جلسہ، مسلم کانفرنس کا بھرپور کردار ہو گا، مہرالنساء
  • بھارت پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا: منیر اکرم
  • بھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا، ہمیں اس خطرے کے پیشِ نظر مکمل چوکس اور تیار رہنا ہوگا: منیر اکرم