غیر ذمہ دار بھارتی حکمرانوں نے اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈالا جو وہ اٹھانے کے قابل نہیں تھے:سابق پاکستانی جنرل
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض کا کہنا ہے کہ بھارتی سیاسی قیادت نے اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈالا جو وہ اٹھانے کے قابل نہیں تھے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاک فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ ہم نے پورے تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے جواب دیا تو بھارت کو سیز فائر کی طرف جانا پڑا۔ان کا کہنا تھا ہم نے کل کی سٹرائیک میں اپنے تمام اہداف حاصل کئے، بھارتی سیاسی قیادت نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈال دیا جو وہ اٹھانے کے قابل نہیں تھے، بھارتی فوج یہ توقع نہیں کر رہی تھی، ملٹری سطح پر بھارت کو سرپرائز دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور حکومت نے بہت جھوٹ بولا جبکہ پاکستان ہمیشہ سچ کے ساتھ چلا، پاکستان نے جو کیا وہ صاف بتا دیا، ہم نے ان کے 5 جہاز مار گرائے، امید ہے کہ بھارت اب پرامن حالات کی طرف جائے گا۔ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کا کہنا تھاکہ پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی سے بھارتی افواج کے مورال پر بہت بڑا اثر پڑا ہے، بھارتی افواج کو معلوم تھا کہ ان کی سیاسی قیادت ان کےساتھ غلط کر رہی ہے، ہم نے اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم کو ایکسپوز کئے بغیر بھارتی ڈرونز کو تباہ کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ہماری سٹریٹجک شراکت داری ہے، پاکستان افواج کا مورال ہمیشہ بلند رہا ہے، قوم کا مورال بہت زیادہ اہم ہے، مسلح افواج کا مورال اب بہت زیادہ بلند ہوگیا ہے۔
سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کا کہنا ہے کہ بھارت پر اب مزید دباو¿ پڑا ہے، پہلے ہی بھارت پر جنگ ہارنے کا دباو¿ہے، اگر سیز فائر کی خلاف ورزی کرےگا تو مزید دباو آئےگا۔
اعزاز چودھری کا کہنا تھاکہ بھارت کو غلط فہمی تھی کہ پاکستان کمزور ہوگیا ہے، امریکہ نے کچھ دن تک کہا کہ آپ لوگ خود معاملے کو دیکھ لیں، امریکی صحافی نک رابرٹسن نے بتایا کہ بھارت نے سیز فائر کا مطالبہ کیا، امریکہ کو انٹیلی جنس اطلاعات ملیں کہ بھارت کی صورتحال ٹھیک نہیں، دنیا نے دیکھ لیا بھارت کے سارے نعرے کھوکھلے رہے۔
سابق سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھاکہ بھارتی میڈیا پر جھوٹ بولا جاتا رہا، پچھلے 25 سال کے دوران بھارت میں جو دہشت گردی ہوئی اس میں وہاں کے مقامی لوگ ملوث تھے اور الزام بھارت پاکستان پر لگاتا رہا۔
ورلڈسکوائش چیمپئن شپ؛ شکاگو پاکستان کے نورزمان اور عاصم خان نے پہلے راؤنڈ کے میچز جیت لئے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ جنرل کہ بھارت کا کہنا
پڑھیں:
بھارت اور اسرائیل کا پاکستان کے ایٹمی مرکز پر حملے کا خفیہ منصوبہ کیا تھا؟ سابق سی آئی اے افسر کا انکشاف
سابق سی آئی اے افسر رچرڈ بارلو نے انکشاف کیا ہے کہ 1980 کی دہائی میں بھارت اور اسرائیل نے پاکستان کے کہوٹہ یورینیم پلانٹ پر حملے کا خفیہ منصوبہ بنایا تھا تاکہ اسلام آباد کے ایٹمی پروگرام کو روکا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی جعلی سائنسدان کا ایران کو ایٹمی منصوبہ فروخت کرنے کی کوشش کا انکشاف
رچرڈ بارلو کے مطابق اُس وقت بھارتی وزیرِاعظم اندرا گاندھی نے یہ منصوبہ مسترد کر دیا تھا، جسے انہوں نے ’افسوسناک فیصلہ‘ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ کارروائی ہو جاتی تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے تھے۔
ڈی کلاسیفائیڈ رپورٹس کے مطابق حملے کا مقصد پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور ایران کو ممکنہ منتقلی روکنا تھا۔
بارلو کا کہنا ہے کہ اُس وقت امریکی صدر رونالڈ ریگن کی حکومت اس منصوبے کی سخت مخالف ہوتی، کیونکہ اس سے افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف امریکی خفیہ جنگ متاثر ہو سکتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار، میزائل پروگرام پر ’کوئی بات نہیں کرے گا‘
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے اس دور میں امریکا کی مجاہدین کو خفیہ امداد روکنے کی دھمکی دے کر اپنے ایٹمی پروگرام کے معاملے پر دباؤ کم کرنے کی کوشش کی تھی۔
کہوٹہ پلانٹ، جسے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نگرانی میں قائم کیا گیا تھا، بعد ازاں پاکستان کے کامیاب ایٹمی تجربات (1998) کی بنیاد بنا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل افغانستان امریکا اندار گاندھی بھارت پاکستان ریگن سی آئی اے افسر رچرڈ بارلو