دشمن نے پاکستان کا غلط اندازہ لگایا، بھارت کے ایما پر بلوچستان پر جنگ مسلط کرنے والوں کو بھی سوچنا ہوگا، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
دشمن نے پاکستان کا غلط اندازہ لگایا، بھارت کے ایما پر بلوچستان پر جنگ مسلط کرنے والوں کو بھی سوچنا ہوگا، سرفراز بگٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز
کوئٹہ(سب نیوز)وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاکہ دشمن نے شاید پاکستان کا غلط اندازہ لگایا تھا۔وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے ایما پر لڑنے والوں کو بھی آج پیغام مل گیا، پاک فوج کے جوانوں نے ثابت کردیا کہ وہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، آرمی چیف، نیول چیف و سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ آج کوئٹہ ورلڈ انٹر نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کرایا گیا، کوئٹہ ورلڈ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے انعقاد سے دنیا میں بہترین پیغام گیا، بھارتی جارحیت پوری دنیا نے دیکھی دنیا ہمارے ساتھ ہے۔وزیراعلی بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ بلاوجہ بھارت ہم پر الزامات لگاتا ہے اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، کامیاب ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئندہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنور مقدم قتل کیس،مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر نور مقدم قتل کیس،مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر شاہینوں نے گھس کر مارا، اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور کر دیا، عظمی بخاری جنگ بندی کیلئے جے شنکر اور دوول نے امریکہ سے رابطہ کیا تھا ، بھارتی میڈیا کا بڑا انکشاف امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی، حافظ نعیم الرحمان آئندہ مالی سال کا بجٹ 2جون کو پیش ہوگا، درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان یو این سیکرٹری جنرل کا پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :