پاکستان کا ایک اور اعزاز، باکسنگ چیمپیئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
پاکستان کے مایہ ناز پروفیشنل باکسر محمد وسیم کیوبا کے انٹرنیشنل باکسر کو ناک آؤٹ کر کے نئے عالمی چیمپیئن بن گئے۔
پاکستان انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ کے سنسنی خیز مقابلے پولو گراؤنڈ کوئٹہ کینٹ میں جاری ہیں، ان مقابلوں میں پاکستان سمیت 9 ممالک کے باکسرز حصہ لے رہے ہیں۔
ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے آخری مقابلے میں پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نےکیوبن باکسر کو ناک آئوٹ کر کےٹائٹل حاصل کیا۔
گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، کمانڈر 12 کور راحت نسیم احمد خان، آئی جی ایف سی (نارتھ) بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر، آی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری، اور اعلیٰ سول و ملٹری آفیسران سمیت خواتین کی ایک بڑی تعداد موجودتھی۔
گورنر بلوچستان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد وسیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کی تاریخی جیت سے پاکستان اور بلوچستان دونوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئٹہ میں انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرنے پر فخر ہے، بلوچستان کے لوگ اپنی مہمان نوازی اور محبت کے لیے مشہور ہیں، یہ ہماری شاندار روایت ہے کہ ہم آنے والے تمام مہمانوں کے ساتھ دوست کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
غزہ میں اسرائیل فضائی حملے کے دوران نوجوان فلسطینی باکسر شہید
خان یونس میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے شہید 3 مزید فلسطینیوں کی لاشیں بر آمد ہوئیں، جن میں سے ایک لاش نوجوان فلسطینی باکسر کی تھی، غزہ میں شہداء کی کل تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 664 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی فوج نے غزہ میں فضائی حملہ کرکے نوجوان فلسطینی باکسر کو شہید کر دیا۔ خان یونس میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے شہید 3 مزید فلسطینیوں کی لاشیں بر آمد ہوئیں، جن میں سے ایک لاش نوجوان فلسطینی باکسر کی تھی، غزہ میں شہداء کی کل تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 664 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے مسلسل کارروائیاں کرتے ہوئے ٹینکوں سے مکانات کی بڑی تعداد کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کی بڑی تعداد یاسر عرفات کے خستہ حال ولا میں منتقل ہونے پر مجبور ہے۔