Jang News:
2025-11-10@17:49:30 GMT
چھانگامانگا: چھت پر سوئے میاں بیوی فائرنگ سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
چھانگامانگا میں گاؤں اہلووال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتولین گھر کی چھت پر سو رہے تھے، وجہ خاندانی دشمنی ہے۔
حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کیس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ؛ 5 افراد گرفتار
ویب ڈیسک : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کےحجرے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لوئر دیر میں نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ سے حجرے کا مین گیٹ، کھڑکیاں اور گاڑی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔