Jang News:
2025-08-12@12:20:48 GMT

اسلام آباد پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی

اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT

اسلام آباد پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی

اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی ہے۔ 

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے فلیٹ سے بھاری مقدار میں اسلحہ سمیت 3 اسمگلرز گرفتار ہوئے ہیں۔ ملزمان نے کے پی سے اسلحہ اسلام آباد، پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ 

ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق ملزمان سے پانچ 30 بور پستول،7 ایس ایم جیز اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ 

انھوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسلام آباد کے مطابق

پڑھیں:

جشن آزادی اور معرکہ حق کی جیت کا جشن ،اسلام آباد میں کل چھٹی کا اعلان

 طیب سیف: جشن آزادی اور معرکہ حق کی جیت کا جشن ،اسلام آباد میں  کل عام چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ۔

  تفصیلات کے مطابق ملک بھر جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کےلئے تیاریا جاری ہیں ،اسلام آباد میں  جشن آزادی اور معرکہ حق کی جیت کا جشن منانے کےلئے  کل عام چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ۔

 ڈپٹی کمشنر نے  تعطیل  کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
 
 

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

متعلقہ مضامین

  • وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس، سندھ پولیس نے کے پی حکومت سے مدد مانگ لی
  • جشن آزادی اور معرکہ حق کی جیت کا جشن ،اسلام آباد میں کل چھٹی کا اعلان
  • لاہور: بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
  • لاہور، معمر خاتون کے کان سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مختلف اداروں کے بعد اب پیش خدمت ہے جعلی پولیس تھانہ، کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ؟
  • بورے والا،تھانہ صدر پولیس نے دوران واردات ٹیکسی ڈرائیور کے اندھےقتل میں ملوث ملزمان گرفتار کرلئے
  • بورے والا ،پولیس اور سی سی ڈی کا مشترکہ آپریشن، چار خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، پولیس اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں، 7 کار لفٹرز گرفتار، اسلحہ، گاڑیاں اور مسروقہ سامان برآمد
  • کراچی؛ مسلح ملزمان نے پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین لیا
  • اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن بند ہونے کی خبریں گمراہ کن ہیں، ڈی جی پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی