نرسز کے عالمی دن کے موقع پر کیپٹل اسپتال اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
نرسز کے عالمی دن کے موقع پر کیپٹل اسپتال اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)نرسز کے عالمی دن کے موقع پر کیپٹل اسپتال میں تقریب کا انعقاد ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم تاج نے بہترین کارکردگی پیش کرنے پرنرسز میں انعامی شیلڈ پیش کیں ۔
تفصیلات کے مطابق نرسزکے عالمی دن کے موقع پر کیپٹل اسپتال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم تاج ، ڈائریکٹر پروجیکٹ ڈیولپمنٹ سرجن ڈاکٹر تنصیر احمد، ڈائریکٹر ایڈمن سرتاج علی، نرسنگ سپرٹینڈنٹ میڈم سمینہ الیاس راجہ، شبیر تنولی تقریب میں شریک تھے۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹل اسپتال محمد نعیم تاج نے تمام نرسز کو بہترین کارکردگی پیش کرنے پر انعامی شیلڈ پیش کیں ۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے نرسز کو انٹرنیشنل نرسز ڈے کی مبارکباد بھی دی ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی میڈیا بھارت کی بدترین شکست کا اعتراف کرنے لگا،پاک فضائیہ کی تعریفیں چیئرمین سی ڈی اے کا جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ، تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس، میلوڈی اور بلیو ایریا میں فوڈ اسٹریٹس کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ سی ڈی اے ، بارشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فائر اینڈ ریسکیو یونٹس مکمل طور پر فعال جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح 22 مئی کو ہو گا، وزیر داخلہ وطن عزیز کی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے،چوہدری اشرف فرزند چیئرمین سی ڈی اے کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ،،منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ ،بروقت تکمیل کی ہدایتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں تقریب کا انعقاد ایگزیکٹو ڈائریکٹر سی ڈی اے
پڑھیں:
پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، سعودی سفیر
اسلام آباد:پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے طویل تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں، ہم پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے تھے اور رہیں گے۔
سعودی عرب کے 95 ویں یوم الوطنی کے موقع پر جناح کنوینشن سینٹر اسلام آباد میں فقیدالمثال عشایے کا انتظام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں گورنرز، وزررا، مذہبی رہنماؤں، سفارتی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں تلاوت کلام پاک کے بعد دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور دستاویزی ویڈیو بھی دکھائی گئی، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عربی زبان مین ریکارڈ شدہ تہنیتی ویڈیو پیغام بھی چلایا گیا۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک-سعودی عرب تعلقات صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بلندی کی نئی سطح دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کا رشتہ دلوں کا رشتہ ہے، یہ تعلق مختلف چیلنجوں میں مزید مضبوط ہو کر سامنے آیا ہے۔