چیئرمین سی ڈی اے کا جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ، تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے ممبر انجینئرنگ اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں کنٹریکٹرز، کنسلٹنٹس اور متعلقہ افسران کی جانب سے منصوبے کی موجودہ صورتحال اور تعمیراتی سرگرمیوں کی تفصیلات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر منصوبے کو رواں ماہ مکمل کرنے کے لیے تعمیراتی کام دن رات جاری ہے۔ بریفنگ کے مطابق منصوبے کا 75 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ سلپس روڈز کی تعمیر تکمیلی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت جاری کی کہ منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت کام کو یقینی بنایا جائے تاکہ رفتار مزید تیز ہو اور مقررہ مدت کے اندر منصوبے کی تکمیل ممکن ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی معیار اور کوالٹی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

محمد علی رندھاوا نے کنسلٹنٹس، ریزیڈنٹ انجینئرز اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ سائٹ پر اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف مسافروں کے وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی بلکہ نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد سے مری اور کشمیر تک سگنل فری سفر کی سہولت بھی میسر آئے گی۔

چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق یہ منصوبہ اسلام آباد کے روڈ انفراسٹرکچر کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور اس کی تکمیل سے وفاقی دارالحکومت کے مجموعی انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری آئے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور بھارت کے درمیان فائر بندی دونوں ممالک کے طویل مدتی مفادات کےمطابق ہے ، چین سی ڈی اے کے ترقی پانے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے تحریری احکامات سب نیوز پر سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس، میلوڈی اور بلیو ایریا میں فوڈ اسٹریٹس کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ اگر مذاکرات ہوئے تو بھارت سے کشمیر، پانی اور دہشتگردی پر بات ہوگی:وزیردفاع عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد افواجِ پاکستان کی تاریخی فتح پر دنیا بھر میں جشن کا سماں عمران خان کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے منصوبے کا

پڑھیں:

خواب اقبال کی مکمل تکمیل ابھی تک ادھوری ہے‘ رہنماجماعت اہلسنت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری،سید رفیق شاہ،علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی، ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری، مفتی بلال قادری،علامہ شوکت حسین سیالوی، علامہ سید راشد علی رضوی،علامہ محمد اسحاق خلیلی، مولانا جمیل امینی، مولانا الطاف قادری نے یوم اقبال کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے بر صغیر کے مسلمانوں کو حقیقی آزادی شعور دیا۔ فکر ِ اقبال کا ترجیح مقصد انسانی عظمت کو بیدار کرنا ہے۔ جس اسلامی فلاحی ریاست پاکستان کو خواب اقبال نے دیکھا اس کی مکمل تکمیل ابھی ادھوری ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • خواب اقبال کی مکمل تکمیل ابھی تک ادھوری ہے‘ رہنماجماعت اہلسنت
  • چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپور آپریشن جاری
  • مجوزہ آئینی ترمیم میں وزیراعظم کو استثنیٰ فی الفور واپس لیا جائے، شہباز شریف کی اپنے سینیٹرز کو ہدایت
  • چینی کی ان لوڈنگ تیز کی جائے تاکہ برآمدات متاثر نہ ہوں، وزیرِ بحری امور کی ہدایت
  • روہڑی سے شروع ہونے والی جمالو اور سفاری ٹرین کے منصوبے سے متعلق اجلاس
  • کریم آباد انڈر پاس منصوبے کے نام پر لوگوں کے ساتھ دھوکا کیا جارہا ہے، منعم ظفر خان
  • کریم آباد انڈر پاس منصوبے کے نام پر عوام کے ساتھ دھوکہ ہو رہا ہے: منعم ظفر خان
  • کریم آباد انڈر پاس منصوبے کے نام پر لوگوں کے ساتھ دھوکا کیا جارہا ہے: منعم ظفر خان
  • عمر عبداللہ کا سکولوں میں وندے ماترم کی سالگرہ تقریبات کے انعقاد کے حکمنامے سے لاتعلقی کا اظہار
  • چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سیکٹرز ڈیولپمنٹ پر بریفنگ