ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر بختاور بھٹو کی تصویر نے توجہ حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ
سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر سوشل میڈیا پر نئی فوٹو شیئر کی جو توجہ کا مرکز بن گئی۔
گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے ہر عام و خاص شخصیت نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کے ہمراہ تصاویر اور پیغامات شیئر کرکے ان سے محبت کا اظہار کیا۔
وہیں بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصویر نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
مسلم ممالک کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے تینوں بیٹوں کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں ان کا مدرز ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھنا تھا کہ ’روزانہ ماما کہلانے، محبت، افراتفری اور زندگی میں خوشی کےلیے مشکور ہوں‘۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی اپنی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے تینوں بیٹیوں کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری شادی کے بعد دبئی منتقل ہوگئی تھیں، بختاور بھٹو سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی اور اپنے بچوں کی نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں بےحد پسند کیا جاتا ہے۔
بختاور بھٹو زرداری کی 29 جنوری 2021ء کو دبئی کے بزنس مین محمود چوہدری سے کراچی میں شادی ہوئی تھی۔ اس جوڑے کے تین بیٹے، میر حاکم، میر سجاول اور میر ذوالفقار ہیں۔
دوسری جانب مدرز ڈے کے موقع پر محترمہ بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی اور خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کو اپنی والدہ کی یاد ستا گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے تصدیق شدہ انسٹاگرام پیچ پر View this post on Instagram
A post shared by Pakistan Peoples Party (@ppp.
اس ویڈیو کو خاتونِ اول نے اپنی انسٹااسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار یوں کیا، ’زندگی کے ہر موڑ پر، ہر چھوٹا بڑا انسان اپنی ماں کی یاد کا دامن تھامے رکھتا ہے۔‘
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بختاور بھٹو زرداری بینظیر بھٹو سوشل میڈیا زرداری کی شیئر کی بھٹو کی
پڑھیں:
پاکستان 2030ء پائیدار ترقیاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے پْرعزم: آصفہ بھٹو
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین کے بااختیاری کے لیے ’’پرنسس سبیکہ بنت ابراہیم الخلیفہ گلوبل ایوارڈ‘‘ کی تیسری تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خواتین اور مملکتِ بحرین کی سپریم کونسل برائے خواتین کے اشتراک سے قطر نیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔ خاتونِ اوّل نے اپنے خطاب میں ایوارڈ کے وژن کو سراہا اور مملکتِ بحرین کی خواتین کے حقوق کے فروغ میں قائدانہ کردار کی تعریف کی۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو خواتین کی قیادت پر فخر ہے۔ پاکستان عالمی معاہدوں، ، بیجنگ ڈیکلریشن اور 2030ء پائیدار ترقیاتی ایجنڈے، پر عملدرآمد کے لیے پْرعزم ہے۔