— فائل فوٹو 

پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے بعد کی صورتحال پر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق سپر ٹیکس میں کمی پر بھی آئی ایم ایف سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سپر ٹیکس میں کمی نہ ہوئی تو سرمایہ کاری نکل کر دبئی جانے کا خدشہ ہے۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ مختلف عدالتوں میں سپر ٹیکس کے 200 ارب کے مقدمات زیر التوا ہیں۔

یاد رہے کہ 2022ء میں عام آدمی کو ٹیکس سے بچانے کےلیے بڑی صنعتوں پر ٹیکس لگایا گیا تھا۔ سیمنٹ، اسٹیل، شوگر انڈسٹری، آئل اینڈ گیس اور ایل این جی ٹرمینل پر سپر ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔

ایف بی آر ذرائع مطابق اس وقت ملک کی بڑی صنعتوں پر ٹیکس کے علاوہ 10 فیصد سپر ٹیکس عائد ہے، 10 فیصد سپر ٹیکس کو ملا کر بڑی صنعتوں پر ٹیکس شرح 39 فیصد ہے۔

بھارت کی کوششیں ناکام، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے قرض کی اگلی قسط کی منظوری دیدی

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان.

..

ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 8.8 فیصد سے بڑھ کر 10.4 فیصد ہو چکی ہے، جون تک ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 10.6 فیصد پر لے جائیں گے اور اگلے سال کےلیے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 11 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق بھارت سے حالیہ جنگ کی وجہ سے دفاعی اخراجات و ضروریات بڑھنے سے متعلق بھی آئی ایم ایف سے بات چیت کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 14 مئی سے شروع ہونے کا امکان ہے جن میں آئی ایم ایف کے ساتھ نئے بجٹ 26-2025ء کے اہداف پر مشاورت ہوگی۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال ٹیکس ریونیو کا ہدف جی ڈی پی کے 11 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار ارب روپے سے بڑھانے کا امکان ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایف بی آر ذرائع ا ئی ایم ایف سپر ٹیکس کا فیصلہ جی ڈی پی پر ٹیکس

پڑھیں:

ایف بی آر کو امریکا اور چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانے کی ہدایات جاری

ایف بی آر کو امریکا اور چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانے کی ہدایات جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو امریکا اور چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانیکی ہدایات کردی۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے امریکا، جرمنی، فرانس، برطانیہ، جاپان اور چین سے درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانے کی ہدایات کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے امریکا سے ٹیرف مذاکرات کیدوران ٹیکس اور ڈیوٹیز میں تبدیلی کی مخالفت کی تھی۔امریکا نے پاکستان کے درآمدی ٹیکسزکی بنیاد پرپاکستانی مصنوعات پرٹیرف میں اضافہ کیاتھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکا کے ساتھ جولائی میں ٹیرف، تجارت، سرمایہ کاری مذاکرات اور معاہدے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق جرمنی سے درآمدات پر بھی ٹیکس نہیں بڑھایا گیا کیونکہ جرمنی متبادل ذرائع توانائی میں پاکستان کو سب سیزیادہ امداد دیتا ہے۔ایف بی آر ذرائع نے مزید کہا کہ برطانیہ یورپی یونین سے باہرپاکستان کی سب سے بڑی برآمدات کا مرکز ہے، برطانیہ کویورپی یونین سے باہر نکلنے کے بعد نئی منڈیوں کی تلاش ہے۔
اس کے علاوہ چین سے درآمدات اور آن لائن خریداری پرٹیکسوں کوکم رکھا گیا ہے، چین سے آنے والی اشیا مقامی کاروبار اور روزگار میں معاونت فراہم کرتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی ملاقات کا امکان پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی ملاقات کا امکان پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے بیوروکریٹس کو ترقیاں مل گئیں ، کون کونسے آفیسران کو پروموشنز ملیں، نوٹیفکشن سب نیوز پر ترک صدر کی ٹرمپ سے ملاقات ، امریکا کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کا اعلان قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت اجلاس ، صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں اٹھائے گئے... بانی پی ٹی آئی کو پارٹی اور بہن نے مائنس کردیا، عظمی بخاری علی امین گنڈا پور کی بانی سے ملاقات کی درخواست، جسٹس منصور کی کیس سننے سے معذرت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بنگلا دیشی عوام بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے ساتھ ہے، سروے
  • ۔2030ء تک 60 فیصد بجلی قابل تجدید ذرائع سے پیدا کی جائیگی، وزیر توانائی
  • 2030 تک 60 فیصد بجلی قابل تجدید ذرائع سے پیدا کی جائے گی، وفاقی وزیر توانائی
  • بھارت کیساتھ کشیدگی ، پاکستان کا دفاعی صلاحیت میں اضافے کا بڑا فیصلہ
  • صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین، پاک بھارت کشیدگی کم کرانے پر سراہا
  • ایف بی آر کو امریکا اور چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانے کی ہدایات جاری
  • امریکا اور چین سمیت کئی ممالک کی درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانے کا فیصلہ، وجوہات کیا ہیں؟
  • اسرائیلی ماڈل اپنانے کی تیاری؟ پاکستان کیخلاف بھارتی عزائم بے نقاب
  • بھارتی کرنل سے رابطے میں رہنے والے ’را‘ کے 4 ایجنٹ گرفتار
  • پاکستان نے رتلے اور کشن گنگا کے متنازع منصوبوں کیخلاف ورلڈ بینک کی کارروائی رکوانے کی بھارتی درخواست کی مخالفت کردی