فلائیٹ شیڈول میں بہتری ہو گئی، 12 غیر ملکی ائیرلائنز نے بھی پاکستان کے لئے پروازیں بحال کر دی ہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف ائیر پورٹس سے پروازوں کی منسوخی کم ہو کر 50 رہ گئی، فلائی دبئی، امارات، ترکش، قطر، اتحاد، ائیر عریبیہ، گلف ائیر نے پروازیں شروع کر دی ہیں۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حج پروازوں کو معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں، اسلام آباد 23، لاہور 14، کراچی کی 15 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔پشاور 4، سیالکوٹ 2 اور فیصل آباد سے ایک پرواز منسوخ کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ائیر پورٹ کی شارجہ، دمام اور کویت سے 3 پروازیں لاہور منتقل کی گئیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستانی فضائی حدود تمام پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال

 پاکستان کی فضائی حدود کو تمام پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام ایئر پورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں، اور مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔اس سے قبل پاک بھارت جنگ کے باعث پاکستان کی فضائی حدود کو کل اتوار کے دن 12 بجے تک عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • فضائی سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری ؛ائیرپورٹس پر فلائٹ شیڈول بہتر ہونے لگا
  • فلائٹ شیڈول میں بہتری، 13 غیرملکی ایئر لائنز کی پروازیں بحال
  • طیاروں کی عدم دستیابی ودیگرٹیکنیکل وجوہات ،متعدد پروازیں منسوخ
  • فلائٹ شیڈول میں بہتری،12غیرملکی ایئرلائنز نے بھی پروازیں بحال کر دیں
  • پاکستان کیلئے 8 غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں شروع
  • جنگ بندی کے بعد پاکستان کیلئے 8 غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں شروع
  • فضائی آپریشن بحال ہونے کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر 46 پروازیں منسوخ
  • پاکستانی فضائی حدود تمام پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال
  • پاکستانی فضائی حدود پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال