اب بھارت دوبارہ حملے کی جرات نہیں کرے گا: چوہدری پرویز الہٰی
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اب بھارت دوبارہ حملے کی جرات نہیں کرے گا، بھارت نے دوبارہ جرات کی تو پھر مار کھائے گا۔
لاہور میں عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر لڑی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے آپس میں لاکھ اختلاف ہوں دشمن کے مقابلے میں ہم ایک ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چوہدری پرویز الہ ی
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا جہاں طلبا اور انتظامیہ نے پرتپاک استقبال کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی اور سوالات کے جوابات دیے۔ طلباء نے مادر وطن کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا بھر پور عزم کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اور فیکلٹی ممبران سے بھی ملاقات کی۔ طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے بھارت کو شکست دینے پر پاک فوج کے لیے خراج تحسین پیش کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اساتذہ اور طلباء ہمہ وقت پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے باعث ابہام اور شکوک و شبہات دور ہوگئے۔ شرکاء نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے گفتگو میں ڈِس انفارمیشن اور فیک نیوز کے بارے میں آگاہی ملی، نوجوانوں میں غلط فہمیوں کے تدارک کے لیے اس طرح کے سیشن ضروری ہیں۔