فارم 47 والے ہیں نہ اب چلنے دیں گے: پرویز اشرف
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
سمبڑیال + وزیر آباد + سوہدرہ + لاہور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی والے فارم 47 والے نہیں، ہم یہ فارم اب نہیں چلنے دینگے، حکومت ہماری سپورٹ اور ووٹ کی وجہ سے قائم ہے، اس ملک کو نفرتوں کی نہیں پیار اور محبت کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی کے پوسٹر اتارنا فیئر گیم کیخلاف ہے۔ صاف شفاف اور پر امن الیکشن چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 52سیالکوٹ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار راحیل کامران چیمہ کے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ، راحیل کامران چیمہ، امتیاز صفدر وڑائچ، ندیم اصغر کائرہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آصف بشیر بھاگٹ، سید عنایت علیشاہ، تنویر اشرف کائرہ، علی رضا زیدی، اعجاز سماں، چودھری اختر چھوکر، میاں اظہر حسن ڈار، حاجی فلک شیر، خالد نواز بوبی، چودھری اشرف ، علی سانول، عبدالرزاق سلیمی، رانا فاروق اشرف، احسن گھمن، کاشف گجر، خواجہ کلیم، وزیر اعوان، ودود ڈار، خالد باجوہ، سردار، حمید درانی، خالد نواز بوبی، اظہر، تسنیم ناصر گجر، رانا رفاقت، راجہ رضوان ڈنڈوت، ڈاکٹر خیام حفیظ، محسن ملہی، آصف خان، نذر حسین شاہ، طیب چٹھہ سمیت ڈویژنل، ڈسٹرکٹ، تحصیل، سٹی اور الائیڈ ونگز کے عہدیدار اور کارکن شریک تھے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ یکم جون کی صبح راحیل کامران چیمہ کی فتح کی خوشخبری لیکر آئے گی۔ دریں اثناء انہوں نے اعجاز سماںکے ڈیرہ پر بھی خطاب کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی نے 27ویں مجوزہ آئینی ترامیم کی کن شقوں پر اتفاق نہیں کیا؟
پاکستان پیپلز پارٹی نے 27ویں مجوزہ آئینی ترامیم کی کن شقوں پر اتفاق نہیں کیا ان کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی( سی ای سی) کے اجلاس میں آرٹیکل 160 کی شق تین اے ختم کرنے پر اتفاق نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی نے صوبے کے شیئرز کم کرنے کی کسی شق سے اتفاق نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس میں پیپلز پارٹی نے صوبائی خودمختاری سے متعلق شیڈول 2 اور 3 ریورس کرنے سے متعلق تجویز سے بھی اتفاق نہیں کیا، تعلیم اور آبادی سبجیکٹ وفاق کے ماتحت کرنےکی شق سے بھی اتفاق نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق آرٹیکل 213 میں ترمیم اور آرٹیکل 63 (1) اور (c) میں ترمیم سے اتفاق نہیں کیا۔ یہ ترمیم دہری شہریت سے متعلق سول سرونٹس ملازمت یا دہری شہریت رکھنے سے متعلق تھی۔
ذرائع کے کا بتانا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ایگزیکٹو مجسٹریٹس اختیارات سے متعلق ترمیم سے بھی اتفاق نہیں کیا۔
واضح رہے کہ سی ای سی اجلاس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کے حوالے سے پیپلز پارٹی حمایت کریگی، آئینی عدالتیں بننی چاہئیں، اصولی طور پر ان کے حق میں ہیں۔