ویب ڈیسک: صدرِ پاکستان، آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس، مشیر برائے جیل خانہ جات حکومت آزاد کشمیر سردار احمد صغیر، ایم ایل اے علی شان سونی، اور سردار عمر تنویر پر مشتمل وفد نے زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔

صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ، پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور ایم پی اے فریال تالپور بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سلیم مانڈوی والا، سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان، فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری محمد ریاض اور سردار ضیا قمر نے بھی شرکت کی۔

علاوہ ازیں، صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری اور ایم پی اے سہیل انور سیال بھی موجود تھے۔

مسعود پیزشکیان کا پاکستان کی مستقل حمایت پرشہباز شریف کا شکریہ 

ملاقات میں شرکاء نے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور قومی مفاہمت، اتحاد، اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا-

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

طالب علم کا قتل، مرکزی ملزم ساتھیوں کی فائرنگ میں ہلاک

فائل فوٹو

پنجاب کے ضلع خوشاب میں آٹھ سال کے طالب علم کے اغوا اور قتل کے مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم ساجد مبینہ پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بچے کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی تھی۔

بچے کی لاش نہر مہاجرین سے ملی تھی، بچے کو دو نومبر کو قائدآباد کے علاقے سے اُس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ گھر سے سودا سلف لینے نکلا تھا۔

پولیس کے مطابق اغواکاروں نے بچے کے اہلخانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • طالب علم کا قتل، مرکزی ملزم ساتھیوں کی فائرنگ میں ہلاک
  • صدر زرداری سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، 27 ویں ترمیم وسیاسی صورتحال پر گفتگو
  • وکلاء برادری اور پیپلزپارٹی کے درمیان دل کا رشتہ: گورنر پنجاب
  • کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس چیئرمین بلاول زرداری کی صدارت میں ہورہا ہے
  • سی ای سی کااجلاس؛ اٹھارویں ترمیم کے خاتمہ پر پیپلز پارٹی کی صاف "نہ"!
  • ایران نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کر دی
  • چیئرمین تحریک انقلاب پاکستان کی زہران ممدانی کو میئر نیوریاک منتخب ہونے پر مبارکباد
  • 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی جائے یا نہیں؟ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس شروع
  • ایران نے پاکستان اور  سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی
  • وفاقی کابینہ سے27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل منظور ہونے کا امکان، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا