صدر پی ٹی آئی کے پی جنید اکبر نے پارٹی کے فیصلوں سے خود کو الگ کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے پارٹی کے فیصلوں سے خود کو الگ کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ بانی کی ہدایت ہی موصول نہیں ہو رہی تو کیسے فیصلہ کر سکتے ہیں؟ بانی پی ٹی آئی کا پیغام اور حکم حتمی ہوتا ہے، ان کی خلاف ورزی کسی قسم قبول نہیں ہے۔
جنید اکبر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت نہیں تھیں تو بجٹ کیوں پیش کیا گیا؟ پارٹی قیادت نے بانی کی ہدایت کے برعکس یہ فیصلہ کیوں کیا؟
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنید اکبر نے
پڑھیں:
عفت عمر کا انڈسٹری میں کوئی دوست کیوں نہیں؟
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ عفت عمر نے اب تک انڈسٹری میں کسی کو دوست نہ بنانے کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔
عفت عمر تقریباً تین دہائیوں سے انڈسٹری میں ہیں۔ انہوں نے ماڈلنگ اور اداکاری دونوں میں اپنا لوہا منوایا۔
انہوں نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اتنے عرصے سے انڈسٹری میں رہنے کے باوجود ان کا کوئی دوست نہیں ہے۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں کچھ لوگ ہیں جن کو مینٹورز کہہ سکتی ہوں کیونکہ انہیں میں اپنے سے بہتر سمجھتی ہوں لیکن کام کی جگہ کسی سے دوستی مشکل ہے، اس لیے میرا کوئی دوست نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے دوست وہ ہے جو آپ کے اچھے اور برے وقت میں آپ کے ساتھ کھڑا ہو لیکن شوبز کے لوگوں کے لیے ایسا کرنا بہت مشکل ہے، سب کی اپنی اپنی مجبوریاں ہیں۔
عفت عمر نے مزید کہا کہ محبت میں ایک دوسرے کے لیے جینے مرنے کا کوئی تصور نہیں ہوتا، کوئی کسی کے لیے کبھی نہیں مرتا، لوگ زندگی میں آگے بڑھتے ہیں اور یہی دنیا کی حقیقت ہے۔ ہر کوئی اپنی لکھی ہوئی زندگی اور تقدیر جیتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے ہارے ہوئے لوگ نہیں پسند جو رونا شروع کر دیتے ہیں کہ وہ مر جائیں گے۔