بلوچستان اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمان کا بیٹا عبدالباسط کراچی سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا،واقعے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایک دوسرے سے رابطہ کیا اور بچے کی بازیابی کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق عبدالباسط کراچی کے علاقے سعود آباد میں واقع ایک مدرسے میں زیر تعلیم تھا جہاں سے وہ اپنے ماموں کے گھر جانے کے لیے نکلا تاہم کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود گھر نہیں پہنچ سکا، اہل خانہ نے بتایا کہ عبدالباسط مدرسے میں ہی مقیم تھا اور آج شام 5 بجے منگھوپیر میں واقع اپنے گھر کے لیے نکلا تھا۔

اہل خانہ اور رشتے داروں کا کہنا ہے کہ انہیں شک ہے کہ بچہ راستہ بھٹک گیا ہے تاہم اب تک پولیس میں کوئی باضابطہ گمشدگی کی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی، قریبی رشتہ داروں کے مطابق اس سے قبل بھی ایسا ہو چکا ہے کہ وہ تاخیر سے گھر پہنچا۔

ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مولانا ہدایت الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان متاثرہ خاندان کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کر کے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر سید مراد علی شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہ

انہوں نے متعلقہ اداروں اور کراچی پولیس کو فوری کارروائی اور بچے کی بازیابی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ، امریکی صدر ٹرمپ غصے میں آگئے ، نیتن یاہو کو کھری کھری سنادیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

ناروے کپ فٹبال کے دوران پاکستانی فٹبالر امان اللہ رؤف بلوچ اوسلو میں لاپتہ

 ناروے کپ فٹبال چیمپئن شپ کے دوران پاکستانی فٹبالر امان اللہ رؤف بلوچ اوسلو میں لاپتہ ہو گئے۔ذرائع کے مطابق امان اللہ پہلے روز ہی غائب ہو گئے تھے اور ان کا پاسپورٹ بھی ان کے پاس ہے، ساتھی کھلاڑی نے انکشاف کیا کہ امان اللہ نے چیمپئن شپ میں شرکت ہی نہیں کی۔مسلم ہینڈز ٹیم کے ترجمان کے مطابق امان اللہ رؤف بلوچ کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے ہے، امان اللہ استقبالیہ تقریب میں بھی نہیں آئے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ مسلم ہینڈز کی ٹیم ناروے میں شیڈول میچز مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آچکی ہے جبکہ امان اللہ کی گمشدگی کے حوالے سے ناروے پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور پاکستانی سفارتخانے کو بھی تمام صورتحال سے آگاہ کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نےگوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل حل کرنےکی ہدایت کردی
  • شہباز شریف جیسی قومی قیادت ،جنرل عاصم منیر جیسی عسکری قیادت میسر ہونا خوش قسمتی ہے ‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
  • کراچی کے امام حسینؑ انسٹی ٹیوٹ میں تھری ڈی گیم پروجیکٹس کی نمائش
  • جمہوریت کے دفاع کیلئے اپوزیشن کا اتحاد لازمی ہے، مولانا سجاد نعمانی
  • گوادر: آبی پائپ لائن منصوبہ 15 روز میں مکمل کیا جائے: سرفراز بگٹی
  • گورنر کے پی نے وزیراعلیٰ کو ’کل کا بچہ‘ قرار دے دیا
  • کراچی، نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
  • دہشتگردی کے ہر واقعہ کا حساب لیا جائے گا: وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی
  • بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں اچانک انٹرنیٹ سروس بندش، شہریوں کو مشکلات
  • ناروے کپ فٹبال کے دوران پاکستانی فٹبالر امان اللہ رؤف بلوچ اوسلو میں لاپتہ