لکی مروت دہشتگر دوں کی فائرنگ ، امن کمیٹی کے صدر سمیت 3افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
لکی مروت (آئی این پی) لکی مروت میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے شہاب خیل امن کمیٹی کے صدر سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق لکی مروت کے علاقے وانڈہ کڑہ کے قریب نامعلوم افراد نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر کے شہاب خیل امن کمیٹی کے صدر غلام دستگیر کو دو ساتھیوں سمیت قتل کر دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ غلام دستگیر کو دہشتگردوں نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ دو ساتھیوں سمیت کار میں قبول خیل ایک تنازع کے تصفیے کیلئے جا رہے تھے، جاں بحق افراد میں غلام دستگیر، سلیم خان اور صلاح الدین شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق تینوں نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سرائے نورنگ ہسپتال منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔واضح رہے کہ مقتول غلام دستگیر وانڈہ شہاب خیل کی مقامی امن کمیٹی کے صدر بھی تھے اور بدامنی کو روکنے کیلئے روزانہ رات کو سینکڑوں ساتھیوں سمیت علاقے میں مسلح گشت کرتے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: امن کمیٹی کے صدر غلام دستگیر لکی مروت
پڑھیں:
لکی مروت، نامعلوم افراد نےگیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑا دیا
لکی مروت(ویب ڈیسک )لکی مروت میں نامعلوم افراد نےگیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔
لکی مروت میں بھانہ منجیوالہ کے قریب نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا،دھماکے سے پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا اور گیس کا اخراج جاری ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور گیس حکام موقع پر پہنچ گئے،گیس حکام نقصانات کا تخمینہ لگانےکےبعد مرمت کا کام شروع کریں گے۔
Post Views: 3