کوہاٹ کے سابق ضلع ناظم ملک اسد خان کے قتل کیس میں سابق صوبائی وزیر، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ترجمان و سیکریٹری اطلاعات ملک امجد آفریدی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق قتل کی تمام منصوبہ بندی ملک امجد آفریدی کے گھر میں کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سابق ضلع ناظم ملک اسد جاں بحق

ڈی پی او کوہاٹ زاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ اس کیس میں شامل دیگر ملزمان میں حسین آفریدی، ہاشم عرف شینو، گل زیب، نعمت، عامر اور یاسر شامل ہیں۔ پولیس نے ملزم عامر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش دیگر ملزمان کے نام اگل دیے۔

زاہد اللہ خان نے بتایا کہ ملک امجد آفریدی اور ان کے بھانجے حسین آفریدی نے ملزمان کو پناہ دی اور فرار کرانے میں مدد فراہم کی۔

مزید پڑھیے: جی ایچ کیو حملہ کیس، علی امین گنڈاپور سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

تمام ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے ملک امجد آفریدی کو 5 دن اور دیگر ملزمان کو 7 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک امجد آفریدی سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کے بھائی اور سینیٹر شمیم آفریدی کے صاحبزادے ہیں۔ اسد ملک کو اپریل کے وسط میں قتل ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کوہاٹ کے سابق ضلع ناظم ملک اسد خان ملک اسد قتل کیس ملک امجد آفریدی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کوہاٹ کے سابق ضلع ناظم ملک اسد خان ملک اسد قتل کیس ملک امجد ا فریدی ملک امجد آفریدی ملک اسد قتل کی

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک