کراچی میں نوجوان پر تشدد کا کیس، 2 گرفتار ملزمان کی درخواستِ ضمانت مسترد
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نوجوان موٹر سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنانیوالے 2 گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی، جج جنوبی عبدالظہور چانڈیو نے سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔
ڈیفینس کے علاقے میں نوجوان سدھیر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں گرفتار ملزمان بائیونک فلمز کے سربراہ سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی جانب سے کراچی کی ضلعی عدالت نے گرفتار دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
پولیس کا مؤقف تھا کہ ملزمان کیخلاف نوجوان موٹر سائیکل سوار پر تشدد، دھمکیاں دینے اور عورت کی تذلیل کے الزامات ہیں، ملزمان کے خلاف عینی شاہد شہری کی مدعیت میں تھانہ گذری میں مقدمہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نوجوان پر تشدد کرنے والا ملزم سلمان فاروقی گرفتار
اس سے قبل کراچی میں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان موٹر سائیکل سوار نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش ہو کر اپنے کیخلاف تشدد کے ذمہ دار دونوں گرفتار ملزمان کو شناخت کرلیا ہے۔
کراچی کے علاقے ڈیفینس میں خیابان اتحاد کمرشل میں موٹر سائیکل سوار کیخلاف تشدد کیس کی سماعت میں متاثرہ نوجوان سدھیر نے دونوں ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کو شناخت کرلیا ہے۔
سدھیر نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کے علم میں نہیں تھا کہ عدالت نے اسے بلایا تھا، لیکن جب وکیل نے بتایا تو میں وہ فوراً عدالت میں پیش ہوگیا۔
مزید پڑھیں: بہنوں کے سامنے نوجوان پرتشدد کرنیوالا ملزم سلمان فاروقی گرفتار، ’یہ بس ایک فوٹو سیشن ہے‘
عدالتی استفسار پر سدھیر نے بتایا کہ اسے کسی قسم کے دباؤ کا سامنا نہیں اور وہ کسی مقدمہ بازی میں نہیں پڑنا چاہتا، سدھیر نے عدالت کو بتایا کہ اس نے ملزم سلمان فاروقی کو معاف کردیا ہے، عدالت اب اس کیس میں نامزد ملزمان کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے اسے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
عدالت نے نوجوان سدھیر پر تشدد میں ملوث سلمان فاروقی اور ان کے ساتھی اویس ہاشمی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اویس ہاشمی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ بائیونک فلمز تھانہ گذری خیابان اتحاد کمرشل ڈیفینس سدھیر سلمان فاروقی عبدالظہور چانڈیو عینی شاہد موٹر سائیکل سوار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اویس ہاشمی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ بائیونک فلمز تھانہ گذری خیابان اتحاد کمرشل ڈیفینس سدھیر سلمان فاروقی عینی شاہد موٹر سائیکل سوار موٹر سائیکل سوار سلمان فاروقی اور گرفتار ملزمان اویس ہاشمی کی درخواست ملزمان کی سدھیر نے تشدد کا
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ مختلف اضلاع میں روزانہ بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہیں اور نوجوانوں کو جبری طور پر حراست میں لیا جارہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بانڈی پورہ ضلع میں تین بچوں کے والد فردوس احمد میر کو 11 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں دوران حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔
فردوس احمد کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف حاجن بانڈی پورہ میں شدید احتجاجی مظاہرے ہوئے، جن میں عوام نے متاثرہ خاندان کو انصاف دینے اور مجرم بھارتی فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یہ بانڈی پورہ میں دو ہفتوں کے دوران دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل نوجوان زہور احمد صوفی بھی پولیس حراست میں شہید کیا گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ نے ان کے گردے پھٹنے اور شدید تشدد کی تصدیق کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ان ہلاکتوں کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے تاکہ عوامی ردعمل کو دبایا جا سکے۔ اس کے علاوہ ڈوڈہ ضلع کے ایم ایل اے معراج ملک کو بھی سیلاب متاثرین کے حق میں آواز بلند کرنے پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
کشمیری رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی شناخت، زبان اور دین کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے، مگر عوام اپنی عزت اور انصاف کے لیے لڑتے رہیں گے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے صرف پہلگام واقعے کی آڑ میں 3,190 کشمیریوں کو گرفتار کیا، 81 گھروں کو مسمار کیا اور 44 نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔
مقبوضہ وادی میں روزانہ احتجاج، ہڑتالیں اور مظاہرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت دس لاکھ فوج کے باوجود کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو ختم کرنے میں ناکام ہے۔