کراچی: نوجوان تشدد کیس، سلمان فاروقی سمیت 2 ملزمان عدالت میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
کراچی کے علاقے ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس میں ملزم سلمان فاروقی سمیت 2 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی پہنچا دیا گیا۔
عدالت نے ملزمان کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔
یاد رہے کہ یکم جون کو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹرسائیکل سوار پر تشدد کیا تھا۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا، موٹرسائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد کار سوار شخص نے موٹرسائیکل سوار شخص پر تشدد کیا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی نوبیاہتا خاتون دم توڑ گئی
— فائل فوٹوکراچی میں شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی نوبیاہتا خاتون سول اسپتال میں دم توڑ گئی۔
اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ خاتون سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں گزشتہ 20 دن سے زیرِ علاج تھی۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد سے خاتون کی آنتوں کو نقصان پہنچا تھا اور پھیپھڑوں میں بھی پانی بھر گیا تھا۔
اسپتال حکام کے مطابق خاتون کو 4 جولائی کو اسپتال لایا گیا تھا، حالت شروع سے تشویشناک تھی۔
ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ بغدادی تھانے میں درج کر لیا گیا۔