ملتان: گیس باوزر دھماکا، باوزر ڈرائیور 2 ساتھیوں سمیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
ملتان میں گیس باوزر دھماکے کے واقعے میں ملوث باوزر کے ڈرائیور کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور نے بتایا کہ وہ باوزر سے گیس چوری کرتے تھے۔
ملتان میں گزشتہ دنوں گیس باؤزر سے ہونے والے دھماکے کی تفتیش کے دوران تھانہ مظفر آباد کے ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ڈرائیور کے مطابق واقعے کے روز گیس چوری کرنے لگے تو وال لیک تھا، گیس لیک ہونے پر وہ وہاں سے فرار ہوا، کچھ دیر بعد دھماکا ہو گیا۔
واضح رہے کہ گیس باوز ردھماکے میں 19 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔