کراچی، چچا سے بھتہ مانگنے والا بھتیجا چار ساتھیوں سمیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے اقبال مارکیٹ کی پولیس نے چچا سے بھتہ مانگنے والے بھتیجے کوچارساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا۔
۔تفصیلات کےمطابق اقبال مارکیٹ پولیس نے چچا سے بھتہ مانگنے والے بھتیجے کوچارساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا،پولیس کے مطابق 25 جنوری 2025 کو شاہ ولی اللّٰہ نگر کے رہائشی قیام الدین کے گھر پر پرچی کے ذریعے بھت طلب کیا گیا تھا۔
شہری کے نظر انداز کرنے پر 21 فروری کودوبارہ فون کال بتایا گیا کہ 5 روز قبل تمہارے گھر کے باہر ہم نے فائر کیا تھا۔ متاثرہ شہری سے 4 لاکھ کی رقم کا بندوبست کرنے اور نہ دینے کی صورت میں بیٹے کوجان سے ماردینے کی دھمکیاں دی گئیں تھیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کوٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں احمد رضا،جاوید،شہروز اورعرفان شامل ہیں۔
ملزم جاوید سے متاثرہ شہری کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم احمد رضا متاثرہ شہری کا بھتیجا اورتمام تر واردات کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ ملزم نے واردات میں اپنے دوستوں کو شامل کیا۔ بھتے کے مطالبے کے لیے جس نمبر سے کال کی گئی وہ بھی احمد رضا کے نام پررجسٹرڈ ہےموبائل فون ملزم شہریارکا استعمال کیا گیا تھا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کے لیے ایس آئی یو کے حوالے کردیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔
یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔