سرگودھا پولیس کا کریک ڈاون، پی ٹی آئی رہنماء شوکت شیرازی ساتھیوں سمیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
سرگودھا پولیس نے رات گئے شاہ پور میں کریک ڈاون کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی سید شوکت علی شیرازی کو اپنے ساتھیوں شعیب کاظمی اور پومی شاہ سمیت دیگر کو گرفتار کرلیا۔ شوکت علی شیرازی کے بھائی ضامن عباس شیرازی نے پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح آج سرگودھا میں بھی فسطائیت زدہ ماحول کیخلاف احتجاج کی کال دی گئی تھی۔ تاہم سرگودھا پولیس نے رات گئے شاہ پور میں کریک ڈاون کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی سید شوکت علی شیرازی کو اپنے ساتھیوں شعیب کاظمی اور پومی شاہ سمیت دیگر کو گرفتار کرلیا۔ شوکت علی شیرازی کے بھائی ضامن عباس شیرازی نے پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے یہ اوچھے ہتھکنڈے قابل مذمت اور جمہوری اقدار کیخلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کسی کا بھی آئینی ہے، اس سے محروم نہیں کیا جا سکتا ہے، مگر افسوس کہ بزدل حکومت اپنے اقتدار کے دوام کیلئے غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شوکت علی شیرازی
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔