لوئیر دیر(نیوز ڈیسک)تحصیل خال میں پی ٹی آئی رہنما اکبر سید نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل خال کے علاقے طورمنگ 1 شیکولئی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور مقامی رہنما اکبر سید، ریحان، فھیم خان، یاسر خان،حنیف اللہ، احمد شاہ، شاہ ولی خان،ذاکر خان،فرد خان،رضوان ودیگر ساتھیوں و خاندانوں سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
یہ اعلان ایک پروقار تقریب کے دوران کیا گیا جس میں علاقے کے عمائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اکبر سید نے سابقہ ایم پی اے محمد زمین خان ایڈووکیٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی نظریے اور قیادت کے وژن سے متاثر ہو کر یہ فیصلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”موجودہ سیاسی منظرنامے میں پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو ملک کو درپیش چیلنجز کا حل دے سکتی ہے اور عوام کے مسائل کو حقیقی معنوں میں اجاگر کر سکتی ہے۔”سابقہ ایم پی اے محمد زمین خان ایڈوکیٹ نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اکبر سید جیسے باشعور اور بااثر افراد کی شمولیت سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط اور متحرک ہو گی
مزیدپڑھیں:سشمیتا اور ایشوریا کے درمیان تعلقات پر نئی بحث چھڑ گئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی پی ٹی ا ئی پارٹی میں اکبر سید

پڑھیں:

رانا لیاقت کے اعزاز میں تقریب ،زاہد رفیق کا پنجاب ٹیچرز یونین میں شمولیت کا اعلان  

لاہور(لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ ہائی سکول شیر شاہ کالونی رائیونڈ روڈ لاہور میں رانا لیاقت کے اعزاز میں تقریب میں زاہد رفیق چوہدری کا رانا انوار الحق مرکزی صدر اور رانا لیاقت کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب ٹیچرز یونین میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر رانا لیاقت علی اور تقریب میں شامل رانا الیاس، محمد عمران، مرزا طارق محمود، مصطفی وٹو، محمد زاہد، سرفراز ہاشمی، ذوالفقاراحمد، محمد حنیف، زاہد عباس زیدی، مرزا اختر بیگ، شیخ ذوالفقاراحمد، چوہدری خالد، محمد زبیر، جمیل احمد و دیگر عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے زاہد رفیق چوہدری کو مبارکباد پیش کی اور کہا زاہد رفیق چوہدری کی شمولیت سے پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب مزید مضبوط ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی زیرقیادت پی پی وفد کی ملاقات، بجٹ تجاویز پر گفتگو
  • مولانا فضل الرحمان کا حکومت کی غیر سنجیدگی پر اپنے ساتھیوں سمیت ایوان سے واک آوٹ
  • وزیر اعظم سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • بجٹ کی تیاری، پیپلز پارٹی کا وفد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا
  • رانا لیاقت کے اعزاز میں تقریب ،زاہد رفیق کا پنجاب ٹیچرز یونین میں شمولیت کا اعلان  
  • گورنر پنجاب کامیاں منظور مانیکا کی پیپلز پارٹی کیلئے خدمات کا اعتراف  
  • پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ؛ پرنٹ،سوشل میڈیا اور انفارمیشن گروپس کا اجلاس
  • بھارت نے بلاول بھٹو اور عمران خان کا بھی ایکس اکاونٹ بلاک کر دیا
  • پاکستانی صحافتی منظرنامہ ناخوشگوار واقعات سے بھرا ہے، شیری رحمان