پاکستان میں ایک سابق وزیراعظم کو پھانسی ہوئی ،اس پارٹی نے بھی ردعمل میں وہ کچھ نہیں کیا جو 9مئی کو ہوا،اٹارنی جنرل
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ایک سابق وزیراعظم کو پھانسی ہوئی تھی،اس پارٹی نے بھی ردعمل میں وہ کچھ نہیں کیا جو 9مئی کو ہوا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ایک سابق وزیراعظم کو پھانسی ہوئی تھی،اس پارٹی نے بھی ردعمل میں وہ کچھ نہیں کیا جو 9مئی کو ہوا، جمہوریت بحالی تحریک میں ساری جماعتوں پر پابندی تھی،ایم آر ڈی کی تمام قیادت پابند سلاسل تھی،اصغر خان بھی 3ساڑھے 3سال تک نظر بند رہے،اس دوران بھی کسی نے 9مئی جیسا قدم نہیں اٹھایا، 9اگرمئی کو ری ایکشن میں بھی اگر یہ ہوا تو اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی،ہمارا ملک ایک عام ملک نہیں ہے،جغرافیائی محل وقوع ہمیں خطرات میں رکھتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ یہ سوال تو ہمارے سامنے ہے ہی نہیں کہ جرم نہیں ہوا، آپ اپیل پر آئیں، اپیل کی بات کریں،اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ سوال نہ ہو تب بھی اس پر بات ضروری ہے۔
9مئی فساد کیس؛انسداد دہشتگردی عدالت نے 20ملزمان کو قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنادی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اٹارنی جنرل
پڑھیں:
سابق وزیراعظم کو حراست میں لے لیا گیا
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو بھمبر کے علاقے سماہنی سے حراست میں لے لیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عبدالقیوم نیازی کو بھمبر کے علاقے سماہنی سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ احتجاجی ریلی سے خطاب کے لیے سماہنی پہنچے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالقیوم نیازی پر 11 سے زائد مقدمات درج ہیں اور انہیں میرپور منتقل کیا جا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 2 دن قبل 9 مئی کے مقدمات میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔