کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت ڈاکوؤں کا 4 رکنی گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
سہراب گوٹھ پولیس نے عثمانیہ سوسائٹی میں مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت ڈاکوؤں کا چار رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔
سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو 20 سالہ ہارون جبکہ دیگر تین ساتھیوں کو عباس، وقاص اور شہروز کے نام سے شناخت کیا گیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے پولیس نے دو پستول ، نقدی اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں۔
پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ دیگر تین ساتھیوں کو تھانے منتقل کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ، پولیس ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکوو ں
پڑھیں:
لاہور؛ احتجاج کرنے پر رہنما جماعت اسلامی سمیت جمعیت کے متعدد کارکنان گرفتار
لاہور میں طلبہ کی گرفتاری پر احتجاج کرنے پر پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما سلمان بلوچ سمیت اسلامی جمعیت طلبہ کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔
احمد سلمان بلوچ کو تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم عبداللہ عباس سمیت 20 کارکنان بھی گرفتار کر لیے گئے۔
طلبہ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کی گرفتاری و مقدمات کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے۔
کارکنان کی گرفتاریوں پر اسلامی جمعیت طلبہ نے لاہور بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالیں، کارکنان نےانتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔