جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، جے یو آئی (ف) رہنما مولانا ثنا اللہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل ایک بار پھر پرتشدد واقعے کی لپیٹ میں آگئی۔ اعظم ورسک کے مصروف بازار کی طرف جاتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے مقامی رہنما، مولانا ثنا اللہ کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔
عینی شاہدین کے مطابق، حملہ اچانک ہوا۔ مسلح افراد نے قریبی فاصلے سے فائرنگ کی اور فوری طور پر فرار ہوگئے۔ گولیاں لگنے سے مولانا ثنا اللہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پہنچے اور لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، تاہم آخری اطلاعات تک ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف اور بے چینی کی فضا قائم ہے، جب کہ جے یو آئی (ف) کے کارکنان بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے۔
یہ پہلا واقعہ نہیں۔ چند ماہ قبل، مئی 2025 میں بھی جنوبی وزیرستان کے شہزاد مدرسہ کے قریب جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا نوراللہ کو بم دھماکے میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ خوش قسمتی سے وہ حملے میں محفوظ رہے تھے، مگر اس وقت بھی علاقے میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا تھا۔
مقامی لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ایسے حملوں کو روکنے کے لیے سکیورٹی مزید سخت کی جائے اور ذمہ داروں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جے یو آئی
پڑھیں:
جنوبی لبنان پر اسرائیلی توپخانے و ڈرون طیاروں کے متعدد حملے
جنگبندی معاہدے کے باوجود لبنانی سرزمین پر اپنی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے غاصب صیہونی رژیم نے لبنان جنوب میں واقع مختلف علاقوں کو توپخانے اور ڈرون طیاروں کیساتھ متعدد بار نشانہ بنایا ہے اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے خصوصی ایلچی کی سفارشات پر لبنانی حکومت کی جانب سے ملکی عوامی مزاحمتی محاذ کو غیر مسلح کرنے پر آمادگی کے اظہار کے ساتھ ہی غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے لبنان کے جنوبی علاقوں کو ایک مرتبہ پھر وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ عرب چینل المیادین کے مطابق جارح اسرائیلی فوج کے توپخانے نے جنوبی لبنان کے قصبے یارون کے مضافات میں واقع کوہ ہرمون کو نشانہ بنایا جس کے ساتھ ہی قابض فوج کی جانب سے بیت لیف اور رامیا نامی قصبوں کے درمیان واقع علاقے پر بھی متعدد حملے کئے گئے۔ اس بارے لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ النبطیہ نامی علاقے کے قصبے میفدون پر اسرائیلی ڈرون طیاروں کے حملے میں 1 شامی شہری زخمی ہوا ہے۔