بی بی ایل سیزن 15 کا شیڈول جاری؛ شاہین آفریدی، بابر اعظم بھی ایکشن میں نظر آئیں گے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
آسٹریلیا کی مشہور زمانہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے 15ویں ایڈیشن کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔
لیگ میچز 14 دسمبر 2025 سے شروع ہو کر 25 جنوری 2026 تک جاری رہیں گے۔ شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ہر رات کرکٹ ایکشن ہوگا، صرف کرسمس کی شام اور دن کے وقت میچز نہیں ہوں گے۔
ٹورنامنٹ کا آغاز ایک زبردست اور انتہائی دلچسپ مقابلے سے ہوگا، جب پرتھ اسکارچرز اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں پرتھ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
افتتاحی میچ کو خاص بنانے والی بات یہ ہے کہ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم پہلی باربی بی ایل میں جلوہ گر ہوں گے، جو سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔
View this post on InstagramA post shared by KFC Big Bash League (@bbl)
مزید سنسنی خیز لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملے گا جب بابر اعظم کی ٹیم سڈنی سکسرز کا مقابلہ برسبین ہیٹ سے ہوگا، جس میں پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ شاہین آفریدی اس سال کے بی بی ایل ڈرافٹ میں نمبر 1 پک تھے اور برسبین ہیٹ کی فاسٹ بولنگ لائن اَپ کا اہم حصہ ہوں گے۔
بی بی ایل کے منتظمین نے اس سیزن کو فینز کے لیے مزید پُرکشش بنانے کی غرض سے ایسا شیڈول تیار کیا ہے جس کے تحت ہر ٹیم اپنے ابتدائی 10 دنوں کے اندر کم از کم ایک ہوم میچ ضرور کھیلے گی۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کو اسٹیڈیمز میں لانا اور ٹی وی ویورشپ میں اضافہ کرنا ہے۔
رواں سیزن پاکستانی شائقین کے لیے بھی خاصا دلچسپ ہوگا، کیونکہ ان کے پسندیدہ اسٹارز آسٹریلیا کی سرزمین پر شاندار کارکردگی دکھاتے نظر آئیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بی بی ایل
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔