نشتر پارک میں محرم الحرام کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ قیامت کی تیاری کا سب سے سچا راستہ یہی ہے کہ انسان حسینی بن جائے، جو کربلا کو سمجھے گا وہ محشر میں شرمندہ نہ ہوگا جو آنکھ دنیا میں حسینؑ پر گریہ کرتی ہے وہ آنکھ قیامت میں اندھی نہ ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی عشرہ محرم الحرام کی نویں مجلس عزا سے نشتر پارک میں خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ قیامت ایک ایسی حقیقت ہے جس پر ہر آسمانی دین اور ہر پیغمبر نے یقین دلایا ہے، قرآن مجید بارہا اس دن کا ذکر کرتا ہے، جس دن اعمال کا حساب ہوگا ظالم کو اس کا ظلم اور مظلوم کو اس کا حق ملے گا، قیامت عدلِ الٰہی کا ظہورِ کامل ہے، امام حسینؑ کا قیام اسی عدل کے قیام کی تمہید تھا، آپ نے دنیا کی خاموش فضا میں ظلم کے خلاف وہ صدا بلند کی جو قیامت تک خاموش نہ ہوگی، قیامت کا ایک نام یوم الحسرۃ بھی ہے یعنی حسرت کا دن، وہ دن ظالم کے لیے حسرت کا ہوگا کہ کیوں حق کا ساتھ نہ دیا اور محبِّ حسینؑ کے لیے فخر و اطمینان کا دن ہوگا کہ اس نے حسینؑ کے کاروان کا ساتھ دیا، روایات میں ہے کہ جب قیامت برپا ہوگی تو سب انبیاء، اولیاء اور شہداء اپنی اپنی منزلوں پر ہوں گے مگر حسینؑ کا خیمہ عرشِ الٰہی کے قریب ترین ہوگا، قیامت کی سب سے بڑی سفارش حسینؑ کے ہاتھ میں ہوگی، قیامت کی تیاری کا سب سے سچا راستہ یہی ہے کہ انسان حسینی بن جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو کربلا کو سمجھے گا وہ محشر میں شرمندہ نہ ہوگا جو آنکھ دنیا میں حسینؑ پر گریہ کرتی ہے وہ آنکھ قیامت میں اندھی نہ ہوگی، اہلِ بیتؑ کے چاہنے والے روزِ قیامت نور کے ساتھ اٹھائے جائیں گے، امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں جب روزِ قیامت میرے جد حسینؑ کو لایا جائے گا تو ان کے خون آلود لباس کی گواہی زمین و آسمان دیں گے اور پھر ہر آنکھ اشکبار ہو جائے گی، حسینؑ کی قربانی محض ایک تاریخ نہیں بلکہ قیامت کی روشنی ہے، وہ جو روزِ عاشورا کو سمجھ گیا وہ روزِ قیامت کو نہیں بھولے گا، حسینؑ کا ذکر روزِ محشر بندوں کی نجات کا سبب ہوگا، وہ گریہ جو دنیا میں حسینؑ پر کیا گیا وہ محشر میں سکون بن جائے گا، قیامت کا کارواں حسینؑ کے قدموں کے نشان پر ہی چل کر نجات پائے گا، جو حسینؑ کے ساتھ ہے وہ عدالتِ قیامت میں کامیاب ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قیامت کی

پڑھیں:

میچ ریفری تنازع، اندازہ نہیں تھا کیا فیصلہ ہوگا، اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی،محسن نقوی

کئی لوگوں نے میچ ریفری کے معاملے میں تعاون کیا، مسلسل اس ایشو کو دیکھ رہے تھے، چیئرمین پی سی بی
مجھے امید ہے آئندہ ہم کرکٹ پر فوکس کریں گے سیاست پر نہیں، ہمارا وقت کرکٹ پر لگنا چاہیے ،گفتگو

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد کہا ہے کہ کئی لوگوں نے میچ ریفری کے معاملے میں تعاون کیا، مسلسل اس ایشو کو دیکھ رہے تھے، خود بھی اندازہ نہیں تھا کہ کیا فیصلہ ہوگا۔چیٔرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی، مجھے امید ہے آئندہ ہم کرکٹ پر فوکس کریں گے سیاست پر نہیں، ہمارا وقت کرکٹ پر لگنا چاہیے سیاست پر نہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم سے امید ہے، وہ عمدہ پرفارمنس دکھائے گئی، قوم کو کہوں گا کہ ٹورنامنٹ کے آخر تک انہیں سپورٹ کریں، اگر کھلاڑیوں کی خامیاں ہوں گی تو ضرور انہیں دور کریں گے، ہمارے پاس سلیکٹرز کا پینل ہے جو پرفارمنس کا جائزہ لے گا، میرا وعدہ ہے کہ کہیں کمزوری نظر آئی تو اُسے دور کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ملتان میں استاد العلماء علامہ سید محمد تقی نقوی سے اہم ملاقات
  • میچ ریفری تنازع، اندازہ نہیں تھا کیا فیصلہ ہوگا، اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی،محسن نقوی
  • غزہ میں طبی سہولیات کانظام مکمل مفلوج ہوچکا ہے‘ جماعت اہلسنتّ
  • امریکہ کی طرف جھکاؤ پاکستان کو چین جیسے دوست سے محروم کر دے گا،علامہ جواد نقوی
  • کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائیں گے
  • چوتھی نصاب تعلیم کانفرنس ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوگی، علامہ مقصود ڈومکی
  • مشاہد حسین سید کا پاکستان کو بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کا مشورہ
  • وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
  • اسرائیلی سفاکانہ رویہ عالمی یوم جمہوریت منانے والوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، علامہ ساجد نقوی
  • پاکستان میں اسٹارلنک اور دیگر سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کی انٹری آسان بنادی گئی