راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، واسا کی ہنگامی کارروائیاں جاری، رین ایمرجنسی نافذ (240729) -- RAWALPINDI (PAKISTAN), July 29, 2024 (Xinhua) -- Commuters are seen on a flooded road during heavy monsoon rain in Rawalpindi, Pakistan, on July 29, 2024. (Str/Xinhua) WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی چوک انڈر پاس اور مری روڈ پر بارش شروع ہوتے ہی مشینری فوری پہنچا دی گئی تھی تاکہ نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سیدپور کے مقام پر سب سے زیادہ 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پی ایم ڈی میں 40 ملی میٹر، شمس آباد میں 20 ملی میٹر اور پیر ودھائی میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریا میں، خاص طور پر سیدپور کے مقام پر، صرف ایک گھنٹے میں 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نالہ لئی کی سطح کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور فی الحال پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 11 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 5 فٹ تک بلند ہوئی، تاہم بارش رکنے کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح کم ہو کر دوبارہ 5 فٹ پر آ گئی ہے۔

ایم ڈی واسا نے بتایا کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ادارہ مکمل طور پر تیار ہے اور تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ میں ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر نشیبی علاقوں کا رخ نہ کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر واسا کی ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمظفرگڑھ: لنگر سرائے کے قریب بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی مظفرگڑھ: لنگر سرائے کے قریب بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیڈلائن سے ایک ہفتہ قبل تجارتی معاہدے پر مفاہمت طے پاگئی روانڈا اور پاکستان نے بحرانوں کا مقابلہ کیا, ہمسایوں کی جارحیت کا دندا ن شکن جواب دیا, مشاہد حسین سید کا روانڈا کے 31.

.. عمران خان سے نواز شریف کا کچھ لینا دینا نہیں نہ وہ ملنے اڈیالہ جیل جارہے ہیں، عرفان صدیقی ایران کی پاکستان کی سفارتی حمایت کی ستائش، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق دلائی لاما کے نئے جنم پر بحث کیوں جاری ہے اور چین کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد

پڑھیں:

پاکستان میں مون سون کا نیا اسپیل: یومِ عاشور پر شدید بارش کا الرٹ جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم نے اچانک کروٹ لی ہے اور مون سون کے تازہ سسٹم کی آمد کے بعد فضا میں نمی، حبس اور گھٹاؤں کا بسیرا نظر آنے لگا ہے۔

محکمہ موسمیات نے نئے مون سون اسپیل کے باقاعدہ آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے ملک کے بیشتر حصوں، خاص طور پر پنجاب کے وسطی اور شمالی اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے، جس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر کئی علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

لاہور شہر میں شدید گرمی اور حبس کے بعد رات گئے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہنے کا امکان ہے، مگر مطلع ابر آلود رہنے اور وقفے وقفے سے بارش ہونے کے باعث موسم نسبتاً خوشگوار ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مون سون کے اس نئے سسٹم کے زیر اثر لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، گجرانوالہ، سرگودھا اور گجرات سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں بارش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی جبکہ دیگر علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ مون سون سسٹم کی شدت اور بارشوں کا تسلسل 10 جولائی تک برقرار رہنے کا امکان ہے، جو ندی نالوں، چھوٹے دریاؤں اور نشیبی علاقوں میں پانی کی سطح میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے یوم عاشور کے موقع پر ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی تیاریوں کو مکمل رکھیں۔ ترجمان کے مطابق 10 محرم الحرام کو شدید بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کے دوران حفاظتی اقدامات انتہائی ضروری ہوں گے۔

ریسکیو 1122 اور ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔ تمام اہلکاروں کو جدید آلات، کشتیوں، پمپوں اور دیگر ہنگامی امدادی وسائل کے ساتھ تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، بجلی کے کھمبوں یا کھلے تاروں سے دور رہیں اور بارش کے دوران نالوں یا زیر آب سڑکوں سے گریز کریں۔

عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن پر فوری رابطے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی 24 گھنٹے فعال ہیں۔ مون سون کی یہ بارشیں جہاں ایک طرف گرمی سے نجات کا باعث بنیں گی، وہیں احتیاط نہ برتنے کی صورت میں شہریوں کے لیے مشکلات بھی پیدا کر سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش, نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ
  • راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، واسا کی ہنگامی کارروائیاں، رین ایمرجنسی نافذ
  • پاکستان میں مون سون کا نیا اسپیل: یومِ عاشور پر شدید بارش کا الرٹ جاری
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا
  • وفاقی درالحکومت میں موسلادھار بارش،راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ، محکمے ہائی الرٹ
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش
  • راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، واسا کی ہنگامی کارروائیاں جاری، رین ایمرجنسی نافذ
  • کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی
  • خیبرپختونخوا میں 5 سے 11 جولائی تک موسلا دھار بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا