شام نے اپنی قومی بصری شناخت میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نئے قومی نشان کا اعلان کر دیا ہے، جس میں سنہری عقاب کو نئی علامتی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی آمریت کے ماضی سے انکار اور ایک عوامی، متحد اور خدمت گزار ریاست کے تصور کی علامت ہے۔

دمشق میں ہونے والی تقریب میں نیا قومی نشان متعارف کرایا گیا، جس میں عقاب کی پرتشدد ڈھال کو ختم کر دیا گیا ہے، اور اس کی جگہ 3 ستارے دیے گئے ہیں جو ریاست کے اوپر عوام کی بالادستی کی علامت ہیں۔

عقاب کے پروں میں 7، سات پنکھ شامل کیے گئے ہیں، جو شام کے 14 گورنریٹس کی نمائندگی کرتے ہیں، جبکہ دم کے 5 پنکھ ملک کے جغرافیائی خطوں شمال، جنوب، مشرق، مغرب اور مرکز کی نمائندگی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:شام پر عائد بیشتر امریکی پابندیاں ختم، صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے

حکام کے مطابق نیا نشان شام کی آزادی کے بعد 1945 کے ڈیزائن سے تاریخی تسلسل بھی برقرار رکھتا ہے، اور ساتھ ہی نئے قومی عہد و پیمان کی علامت ہے جو ریاست اور شہری کے درمیان باہمی ذمہ داری اور امیدوں پر مبنی تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔

صدر احمد الشراع نے اس موقع پر کہا کہ یہ تبدیلی عوام سے ابھرنے والی حکومت کی علامت ہے جو عوام کی خدمت کرتی ہے۔ شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے اس نئی شناخت کو شام کی نئی سفارتی اور حکومتی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا، اور کہا کہ ملک اب ماضی کے ریاستی جبر پر مبنی پہچان کی جگہ تعمیر نو اور عوامی خودمختاری کو اپنا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ نشان شام کی ثقافتی اور تہذیبی وراثت اور مستقبل کے امکانات کا عکاس ہے، اور اسے مکمل طور پر مقامی فنکاروں نے تخلیق کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آمریت جمہوریت دمشق سنہری عقاب شام.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا مریت جمہوریت کی علامت

پڑھیں:

پیرس: دریائے سین 102 برس بعد عوامی تیراکی کے لیے کھول دیا گیا

پیرس کے تاریخی دریائے سین (Seine) کو 102 سال بعد پہلی بار عوامی تیراکی کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ہفتے کے روز 3 مقامات پر باقاعدہ سوئمنگ ایریاز کا افتتاح کیا گیا، جو ماحول دوست اقدامات میں ایک نمایاں کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

دریائے سین میں 1923 سے تیراکی پر پابندی عائد کی گئی تھی، جب پانی میں بیکٹیریا کی زیادتی کے باعث اسے صحت کے لیے خطرناک قرار دیا گیا تھا۔

پیرس کی موجودہ میئر این ہدالگو (Anne Hidalgo) نے اس تاریخی موقع کو گرین پالیسیوں کی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تیراکی کا خواب، جس پر شک کیا گیا، ہم نے پورا کر دکھایا۔ اولمپکس 2024 سے قبل پانی کو صاف کرنے کے لیے 1.6 ارب ڈالر کی لاگت سے صفائی منصوبہ مکمل کیا گیا۔ ہدالگو نے خود بھی اولمپکس سے قبل دریائے سین میں تیراکی کرکے عوام کو یقین دلایا کہ پانی اب محفوظ اور صاف ہے۔

مزید پڑھیں: جمہوریہ چیک کے ٹھنڈے پانی میں تیراکی مقابلے، نیا ریکارڈ قائم

3 مخصوص مقامات کھول دیے گئے:

ایک ایفل ٹاور کے قریب
دوسرا نوترے دام کیتھیڈرل کے پاس
تیسرا مشرقی پیرس میں
ہر مقام پر لائف گارڈز، شاورز، چینجنگ رومز اور بیٹھنے کے انتظامات موجود ہیں۔

یہ منصوبہ 1988 میں سابق صدر ژاک شیراک کے دور سے زیر غور تھا، تاہم پانی کی ناقص کوالٹی کے باعث متعدد بار ملتوی کیا گیا، حتیٰ کہ 2012 میں ایک تیراکی مقابلہ بھی منسوخ کرنا پڑا تھا۔

پانی کی صفائی کا یہ اقدام ماحولیاتی بہتری، شہری سہولتوں اور پائیدار ترقی کی علامت بن چکا ہے، اور اب پیرس کے باسیوں اور سیاحوں کو شہر کے دل میں قدرتی پانی سے لطف اندوز ہونے کا نایاب موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

102 سال بعد ایفل ٹاور پیرس تیراکی دریائے سین

متعلقہ مضامین

  • حماس کی تجویز میں تبدیلی کی درخواست قبول نہیں، نیتن یاہو
  • پیرس: دریائے سین 102 برس بعد عوامی تیراکی کے لیے کھول دیا گیا
  • واقعہ کربلا باطل کے خلاف ایک ابدی جدوجہد کی علامت ہے: صدر مملکت
  • برطانیہ اور شام کے درمیان سفارتی تعلقات بحال، 14 سال بعد برطانوی وزیر کا پہلا دورہ دمشق
  • شامی صدر احمد الشرع نے نیا قومی نشان متعارف کرا دیا
  • بشارالاسد کی معزولی کے 7 ماہ بعد شام میں نیا ریاستی نشان متعارف
  • کیپٹن کرنل شیرخان (نشان حیدر) کا 26واں یوم شہادت آج : فوجی قیادت کا خراج عقیدت 
  • شامی صدر نے ملک کا نیا قومی نشان متعارف کرادیا
  • ایمل ولی خان کی خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کی مخالفت