ایمل ولی خان کی خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کی مخالفت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
ایمل ولی خان—فائل فوٹو
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ایمل ولی خان نے خیبر پختون خوا میں صوبائی حکومت کی تبدیلی کی مخالفت کر دی۔
اپنے بیان میں ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی ہارس ٹریڈنگ کی ہمیشہ مخالفت کرے گی، جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
گورنر کے پی نے مزید کہا کہ علیمہ خان تو مائنس بانی پی ٹی آئی بھی کہہ چکی ہیں۔
رہنما اے این پی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے بیانات کارکردگی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔
علی امین کو وزیرِ اعلیٰ بنانے والے اب بھی ان سے مطمئن ہیں، مخصوص نشستوں کا فیصلہ عوامی مینڈیٹ کی نفی ہے۔
اے این پی کے مرکزی ترجمان انجنئیر احسان اللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایمل ولی اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات میں کے پی حکومت گرانے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایمل ولی خان اے این پی
پڑھیں:
مرکزی رہنما پی پی پی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد پر مریم نواز سےاظہار تشکر
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اظہار تشکر کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں رہنما پی پی پی نبیل گبول نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد پر مریم نواز شریف صاحبہ آپ کا بہت شکریہ۔
نبیل گبول نے کہا کہ میری درخواست پر آپ نے تحصیل علی پور کی تین یونین کونسلوں میں میرے گبول قبیلے کی بھرپور مدد کی اور آپ نے سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو بھی وہاں بھیجا۔
رہنما پی پی پی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرکے کہا کہ مریم اورنگزیب مقامی لوگوں سے ملیں اور ان کی بھرپور مدد کی، آپ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔