شامی صدر نے ملک کا نیا قومی نشان متعارف کرادیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شام کے صدر احمد الشرع نے دمشق کے صدراتی محل میں ایک تقریب کے دوران ملک کا نیا قومی نشان متعارف کرا دیا، اس موقع پر بڑے شہروں کے چوراہوں پر جشن کا سماں تھا۔
یہ اعلان ملک میں بعث پارٹی کی حکمرانی کے کئی دہائیوں بعد ایک نئی سیاسی مرحلے میں منتقلی کے دوران کیا گیا، صدر احمد الشرع نے اس نشان کو ”متحدہ، ناقابل تقسیم شام“ کی علامت قرار دیا۔
احمد الشرع نے کہا، ”آج ہم جو شناخت متعارف کروا رہے ہیں، وہ شام کے نئے تاریخی مرحلے کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ نشان سنہری عقاب سے متاثر ہے، جو طاقت، عزم، تیز رفتاری، درستگی اور جدت کا مظہر ہے،“سنہری عقاب نے پہلے کے نشان ہاک کی جگہ لے لی ہے اور اس کے اوپر تین ستارے ہیں جو عوام کی آزادی کی نمائندگی کرتے ہیں۔
اس کے پانچ دم کے پر شام کے پانچ جغرافیائی علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں، شمال، مشرق، مغرب، جنوب اور مرکز، جبکہ اس کے 14 پروں کے پر ملک کے 14 صوبوں کی نمائندگی کرتے ہیں، جن میں ہر ایک ”14 سال کی انقلاب کی کہانی“ بیان کرتا ہے۔
نئے قومی نشان کو اپنانے کے بعد عملی تبدیلیاں متوقع ہیں، جن میں قومی شناختی کارڈز اور پاسپورٹس کی تبدیلی شامل ہے تاکہ یہ نیا ڈیزائن کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکے۔
احمد الشرع نے اپنے خطاب میں دمشق کی قدیم تاریخ کا حوالہ دیا ”کئی دہائیاں پہلے، ایک کہانی کا آغاز ہوا، ایک شہر میں جہاں پہلے انسانوں نے رہائش اختیار کی۔ انہوں نے بڑھ کر نظم و ضبط کی ضرورت کو محسوس کیا، کاشتکاری کی، تخلیق کی، اور دنیا کو اپنا پہلا دارالحکومت دمشق دیا۔“
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: احمد الشرع نے
پڑھیں:
ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-16
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم کا آغاز ہوگیا ، 9 سے 14 سال کی بچیوں کو مفت ویکسین فراہم کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں لڑکیوں کو ہیومن پیپلوما وائرس (ایچ پی وی)سے بچا ؤکی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز ہوگیا، انسداد سروائیکل کینسر ویکسی نیشن مہم 15تا 27 ستمبرجاری رہے گی۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے “صحت مند بیٹی، صحت مند گھرانہ کے عنوان سے تقریب کراچی کے خاتونِ پاکستان گرلز اسکول میں منعقد ہوئی، جس کا افتتاح صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کیا۔پہلی ویکسین خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز اسکول کی طالبہ کو لگائی گئی۔تقریب میں وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ، سماجی رہنما اور زندگی ٹرسٹ کے صدر شہزاد رائے، پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ راج کمار، عالمی ادارہ صحت، یونیسف اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔محکمہ صحت نے بتایا کہ 9 سے 14 سال کی بچیوں کو یہ ویکسین مفت فراہم کی جائے گی جو تمام سرکاری اسکولوں اور صحت مراکز پر دستیاب ہوگی، سندھ میں 41 لاکھ بچیوں کو یہ ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ سروئیکل کینسر خواتین میں سب سے زیادہ پایا جانے والا مرض ہے، جو دیر سے تشخیص ہونے کی وجہ سے جان لیوا ثابت ہوتا ہے، ایچ پی وی واحد وائرس ہے جس کے خلاف ویکسین کے ذریعے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے۔