پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما سینیٹر شیری رحمنن نے  سیلابی ریلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی ریلے میں 70 افراد 7 مختلف مقامات پر پھنس گئے، جن میں سے 52 کو بچا لیا گیا۔

جاری کیے گئے بیان میں شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے نے 2 دن قبل شمالی علاقوں کے لیے الرٹ جاری کیا تھا، الرٹ کے باوجود عوامی غفلت اور حکومتی عدم توجہی نے تباہی کو بڑھایا، یہ سانحہ محض قدرتی آفت نہیں بلکہ ماحولیاتی دباؤ اور شدید مون سون بارشوں کا نتیجہ ہے۔

دریائے سوات میں ڈوبنے والے سیاحوں میں سیالکوٹ کے 1 خاندان کے 16 افراد بھی شامل

ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق ، جاں بحق افراد میں 5 بچے بھی شامل ہیں، ڈوبنے والے 18سیاحوں میں سے 3 کو بچا لیا گیا تھا ۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ پاکستان 2025ء کے عالمی کلائمیٹ رسک انڈیکس میں دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صرف سیکشن 144 نافذ کرنے سے خطرات کا خاتمہ نہیں ہوتا، عوامی آگاہی اور مؤثر وارننگ سسٹم ضروری ہیں۔

شیری رحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ  ’لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ‘ میں ہماری آواز گم نہیں ہونی چاہیے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سیاحتی مقامات پر اعلیٰ معیار کی تفریحی سہولتیں ناگزیر ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے جلد لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت
قدرتی وسائل کی بدولت پاکستان دنیا میں منفرد اہم مقام رکھتا ہے،شہبازشریف کی اجلاس میں گفتگو

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے جلد لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سیاحت کے فروغ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوقدرتی وسائل اور لازوال خوبصورتی سے نوازا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی وسائل کی بدولت پاکستان دنیا میں منفرد اور اہم مقام رکھتا ہے پاکستان کے پاس دنیا کی قدیم ترین تہذیب ہے، سیاحتی علاقوں میں بہترین انفرااسٹرکچر کی تعمیر اور اعلیٰ معیار کی تفریحی سہولتیں ناگزیر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے قابل عمل اور جلد تکمیل والے پراجیکٹ ترتیب دیے جائیں بہترین ہوٹلز، ریزارٹس، تفریحی مقامات کی تعمیر کیلئے حکمت عملی بنائی جائے، نئی تعمیرات اور انفرااسٹرکچر کی تعمیر میں موسمیاتی تبدیلی کا پہلو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔وزیراعظم نے نیشنل ٹوارزم کوآرڈی نیشن بورڈ کو فعال کرنے سے متعلق بریفنگ طلب کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے جوہری سائنس دان خفیہ مقامات پر منتقل، اسرائیل کی نئی ہٹ لسٹ تیار
  • پاکستان تحریک انصاف ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئی
  • اختلاف رائے کو دشمنی نہیں بلکہ فکری وسعت سمجھنا ہوگا، راغب نعیمی
  • ہنزہ میں شیشپر گلیشیئر سے سیلابی صورتحال، پانی کا تیز بہاؤ، شاہراہ قراقرم کا بڑا حصہ تباہ
  • نیتن یاہو کے منصوبے کے خلاف اسرائیل میں بھی احتجاج، ایک لاکھ سے زائد افراد کا مظاہرہ
  • کراچی میں ٹریفک حادثے کے بعد 7 ڈمپر نذر آتش کرنے پر 2 مقدمات درج، دہشت گردی کی دفعات شامل
  • ٹرمپ کا بھارتی تیل انڈسٹری پر دباؤ، امبانی بھی مشکل میں پھنس گئے
  • شیری رحمان کی کشمیریوں کی تاریخی و مزاحمتی کتابوں پر بھارتی پابندی کی مذمت
  • عالمی پابندی کا شکار رہنے والی قومی پرواز 20 گھنٹے تاخیر کا شکار، پاکستانی فرانس ایئر پورٹ پر پھنس گئے
  • سیاحتی مقامات پر اعلیٰ معیار کی تفریحی سہولتیں ناگزیر ہیں، وزیراعظم