ژوب: سیلابی ریلے میں بہنے والی 4 خواتین کی تدفین
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیلابی ریلے میں کار بہنے سے 3 سگی بہنیں اور 1 بچی جاں بحق ہو گئی، زندہ بچ جانے والی 1 بہن کی حالت تشویش ناک ہے۔
متاثرہ فیملی کا تعلق ملتان سے تھا، جاں بحق چاروں خواتین کی نمازِ جنازہ کے بعد آبائی علاقے میں تدفین کر دی گئیں۔
ژوب: سیلابی ریلے میں 2 گاڑیاں بہہ گئیں، 3 لڑکیاں، 1 خاتون جاں بحقلیویز حکام کے مطابق ژوب میں آبی ریلے میں بہہ جانے کے باعث ایک خاتون اور گاڑی میں سوار 3 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں
دوسری جانب زیارت کے علاقے کلی زڑگی ڈیم میں 3 بچیاں ڈوب گئیں، جن میں سے 2 کو بچا لیا گیا، تیسری کی تلاش جاری ہے۔
کوہلو میں شدید بارشوں کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کوہلو نے شہریوں کو پکنک کے لیے سیلابی ریلے کی گزر گاہوں پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں ژوب، شیرانی، زیارت، ہرنائی، قلات اور کوہِ سلیمان میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیلابی ریلے ریلے میں
پڑھیں:
چائنا پورٹ کے قریب سے جوڑے کی لاشیں ملنے کا کیس، 17 دن بعد مقتولہ کی تدفین کی اجازت
کراچی:پولیس نے کلفٹن چائنا پورٹ کے قریب سے ملنے والی نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں ملنے کے معاملے پر 17 روز بعد مقتول ساجد کے اہل خانہ کو مقتولہ ثنا کی تدفین کی اجازت دے دی۔
مقتول ساجد کی والدہ نے کہا کہ ہمیں انصاف چاہے، حکومت ہمیں انصاف فراہم کرے، ہمارے بیٹے اور بہو کو بے گناہ قتل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بہو ثنا کی تدفین مسلم طریقے سے کریں گے، پولیس نے اب تک اس کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
مقتول ساجد کی والدہ نے مطالبہ کیا کہ کیس میں نامزد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے۔
پولیس سے اجازت ملنے کے بعد مقتول ساجد کے ورثا ثنا کی لاش وصول کرنے کے لیے چھیپا سرد خانے پہنچ گئے۔