لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار ’سبک رفتار‘ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق ریلوے ذرائع نے کہا کہ کامونکی ایمن آباد کے درمیان پٹری ٹوٹی ہوئی تھی، ریلوے عملے کو پیٹرولنگ کے دوران ٹریک کا ٹوٹا ہوا حصہ ملا، ریلوے عملے نے ٹریک کے ٹوٹنے کی بروقت اطلاع کی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس دوران راولپنڈی جانے والی ریل کار سبک رفتار وہاں سے گزرنے والی تھی،
ریلوے کے عملے کی اطلاع پر ٹرین کو فوری روک دیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ ٹریک کی مرمت کے بعد ٹرین کو راولپنڈی کے لئے روانہ کر دیا گیا، اس سے قبل یکم اگست کو اسلام آباد ایکسپریس ٹرین بھی اسی طرح حادثے کا شکار ہوئی تھی۔
ذرائع نے کہا کہ ریلوے کی جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ریل کے ٹوٹنے کی وجہ سے ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتریں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور سے کراچی جانیوالی مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی
(عامر سہیل )پشاور سے کراچی جانیوالی عوام ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک پر تمام ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اورٹریک کو 3سے4 گھنٹے میں بحال کردیاجائےگا،حادثے میں تمام مسافر محفوظ ہیں اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔
ریلوئے انتظامیہ کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین کو خان پور کے مقام پر حادثہ پیش آیاجس کے باعث ڈاؤن ٹریک پر تمام ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئیں۔
مظفرآباد: باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ذرائع کے مطابق حادثہ کانٹا مین کی مبینہ غفلت سے رننگ میں کانٹا تبدیل کرنے کے باعث پیش آیا، حادثے کے باعث ٹرین کی بوگی دوسرے ٹریک پر چلی گئی،حادثے کے باعث دو اور تین نمبر کی لائن بندہونے کے باعث مسافر پریشانی کاشکارہیں۔