City 42:
2025-08-12@10:54:02 GMT

لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری

اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT

  سعید احمد: ریلوے حکام نے لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کا تازہ شیڈول جاری کر دیا ہے.

کراچی ایکسپریس 6 بجے کی 45 منٹ تاخیر سے لاہور سے روانہ ہو گی،ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 25 منٹ تاخیر سے فیصل آباد سے روانہ ہو گی،لاہور سے کراچی جانیوالی شاہ حسین ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیا،شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائیگا،گرین لائن کراچی کیلئے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگی۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو 1گھنٹہ قبل سٹیشن آنےکی ہدایات جاری کر دیں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار ’سبک رفتار‘ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ریلوے ذرائع نے کہا کہ  کامونکی ایمن آباد کے درمیان  پٹری ٹوٹی ہوئی تھی، ریلوے عملے کو پیٹرولنگ کے دوران  ٹریک کا ٹوٹا ہوا حصہ ملا، ریلوے عملے نے ٹریک کے ٹوٹنے کی بروقت اطلاع کی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس دوران راولپنڈی جانے والی ریل کار سبک رفتار وہاں سے گزرنے والی تھی،
ریلوے کے عملے کی اطلاع پر ٹرین  کو فوری روک دیا گیا۔

ذرائع  نے کہا کہ ٹریک کی مرمت کے بعد ٹرین کو راولپنڈی کے لئے روانہ کر دیا گیا، اس سے قبل یکم اگست کو اسلام آباد ایکسپریس ٹرین بھی اسی طرح حادثے کا شکار ہوئی تھی۔

ذرائع نے کہا کہ ریلوے کی جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ میں  بتایا گیا تھا کہ ریل کے ٹوٹنے کی وجہ سے ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتریں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی
  • لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر، شاہ حسین ایکسپریس منسوخ
  • لاہور سے ملتان جانے والی موسی پاک ایکسپریس کو حادثہ، 4 مسافر زخمی
  • قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی، بین الاقوامی فلائٹ شیڈول شدید متاثر، 39پروازیں تاخیر کا شکار
  • قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی سے شیڈول شدید متاثر، 39پروازیں تاخیر کا شکار 
  • مستونگ، ٹریک پر دھماکہ، 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں: خانپور پھاٹک پر عوام ایکسپریس ڈی ریل
  • لاہور سے ملتان جانے والی ٹرین کو حادثہ، 4 مسافر زخمی
  • سکیورٹی خدشات، جعفر اور بولان ایکسپریس 3 روز کیلئے معطل
  • لاہور سے کراچی، کوئٹہ سمیت دیگرشہروں کو جانیوالے مسافروں کیلئے بری خبر