اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 22 جولائی کو کارسمیت سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی کی گاڑی 10 روز بعد مل گئی لیکن ان کی بیٹی تاحال لا پتہ ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں حالیہ شدید بارشوں کے دوران کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے تو ان کی گاڑی اچانک بند ہو گئی تھی۔ اسی دوران پانی کا تیز ریلا آیا جو دونوں باپ بیٹی کو گاڑی سمیت بہا لے گیا۔

ڈی ایچ اے 5 میں بیٹی سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی کی گاڑی 11 ویں روز Cust یونیورسٹی کے قریب دریا سے مل گئی، بیٹی کی تلاش تاحال جاری۔۔!! pic.

twitter.com/K5YRtcfXmp

— Khurram Iqbal (@khurram143) August 1, 2025


دونوں کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن شروع کیا، اسحاق قاضی کی نعش 3 روز بعد دریائے سواں سے مل گئی تھی لیکن ان کی گاڑی اور بیٹی کا کئی روز گزر جانے کے بعد بھی سراغ نہیں لگایا جا سکا تھا۔

آج کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے قریب دریا سے ان کی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ان کی بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی گاڑی

پڑھیں:

گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری روز

اسلام آباد:

گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری روز ہے، اس سال حج پر جانے کے خواہش مندوں کیلئے آخری موقع ہے اور پورٹل آج بند ہوجائے گا۔

وزات مذہبی امور کے مطابق رہ جانے والے حاجی آج رات بارہ بجے تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، گزشتہ برس رہ جانے والے 22 ہزار 97 عازمین اب تک رجسٹریشن کراچکے ہیں، وزرات مذمبی امور نے سیلاب کے باعث رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی تھی۔

ذرائع وزرات مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ برس کے عازمین کو پہلے موقع دیں گے، باقی بچ جانے والے کوٹا پر کمپنی کو نئے عازمین کی بکنگ کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ برس کے عازمین کسی اضافی اخراجات کے بغیر حج کرسکیں گے، منظمہ کمپنی کیلئے بھی عازمین کی تفصیلات اور رقوم منتقلی کا آج آخری روز، منظمہ کمپنی کو گزشتہ برس کے عازمین کی رقوم سعودی عرب منتقلی کا ثبوت دینا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بینکنگ چینلز سے رقوم منتقلی کا ثبوت نہ دینے پر کمپنی کے خلاف کارروائی ہوگی، منظمہ کمپنیوں کا کوٹا منسوخ کرنے سمیت بھاری جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے، وزرات نے 12 کمپنیوں کو رقوم بینکنگ چینلز کے ذریعے نہ بھجنے پر نوٹس کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • چترال: برساتی ریلے میں مسافر گاڑی پھنس گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
  • گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری روز
  • حیدرآباد: چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ریحانہ بھٹی کا ریٹائرڈ ہونے والی مصباح راحین وطالبات کے ساتھ گروپ فوٹو
  • لاہور سے کراچی جانے والی دو ایکسپریس ٹرینیں سیلابی صورتحال کے باعث منسوخ
  • کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا
  • وزیر داخلہ کے نوٹس کے باوجود ڈیٹا تاحال بیچا جا رہا
  • وقت نہ ہونے پر بھی سیلابی سیاست
  • کیا ہم اگلی دہائی میں خلائی مخلوق کا سراغ پا لیں گے؟
  • شادی کے دن لاپتا ہونے والے نوجوان کی واپسی، ‘زبردستی’ کے رشتے سے بھاگ کر سڑکوں پر پھرنے کا انکشاف
  • ڈہرکی،سیلابی صورتحال خطرناک صورت اختیار کرگیا