سیلابی ریلے کی نذر ہونے والے ریٹائرڈ کرنل کی گاڑی 10 روز بعد مل گئی، بیٹی تاحال لاپتا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
اسلام آباد کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 22 جولائی کو کارسمیت سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی کی گاڑی 10 روز بعد مل گئی لیکن ان کی بیٹی تاحال لا پتہ ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں حالیہ شدید بارشوں کے دوران کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے تو ان کی گاڑی اچانک بند ہو گئی تھی۔ اسی دوران پانی کا تیز ریلا آیا جو دونوں باپ بیٹی کو گاڑی سمیت بہا لے گیا۔
ڈی ایچ اے 5 میں بیٹی سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی کی گاڑی 11 ویں روز Cust یونیورسٹی کے قریب دریا سے مل گئی، بیٹی کی تلاش تاحال جاری۔۔!! pic.
— Khurram Iqbal (@khurram143) August 1, 2025
دونوں کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن شروع کیا، اسحاق قاضی کی نعش 3 روز بعد دریائے سواں سے مل گئی تھی لیکن ان کی گاڑی اور بیٹی کا کئی روز گزر جانے کے بعد بھی سراغ نہیں لگایا جا سکا تھا۔
آج کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے قریب دریا سے ان کی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ان کی بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کرنل اسحاق کرنل اسحاق بیٹی کرنل اسحاق گاڑی کرنل اسحاق لعش کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کرنل اسحاق بیٹی کرنل اسحاق گاڑی کی گاڑی
پڑھیں:
فارم 47 والے پی پی کی کرپشن اور بیڈ گورننس کا نوٹس لے کر کراچی کو تباہ ہونے سے بچائیں، آفاق احمد
مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں ترقی کے نام پر سندھ حکومت نے 17 سالوں میں کھربوں روپے ہڑپ کیے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کو پیپلز پارٹی نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، صوبے کو ہر سال جتنا ریونیو کراچی دیتا ہے اس کا 10 فیصد بھی شہر پر نہیں لگتا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 17 برسوں میں صرف شہر کی ڈیویلپمنٹ کے پیسوں میں سے سندھ حکومت کھربوں روپے ہڑپ کرچکی ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ غیر مقامی افراد کی انتظامی عہدوں پر تعیناتی ہے۔
آفاق احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شہر کو تباہ کرنے کیلئے اندرون سندھ سے اٖفسران لاکر شہر میں تعینات کردیئے ہیں جو دونوں ہاتھوں سے شہر یوں کو لوٹ رہے ہیں۔
آفاق احمد نے کہا کہ جس تیزی اور تسلسل کے ساتھ شہر کا انفراسٹرکچر تباہ کیا گیا اسکی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی لیکن اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ جن لوگوں نے پیپلز پارٹی کا عذاب شہر اور صوبے پر مسلط کیا وہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جو ناصرف شہر بلکہ ملک کے ساتھ دشمنی ہے۔
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے کہا کہ کراچی نا صرف صوبے بلکہ ملک کو پالنے والا شہر ہے جسکی گود اجاڑی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سے کسی اچھائی کی توقع نہیں کی جاسکتی، فارم 47 بنانے والے پی پی کی کرپشن، اقرباء پروری اور بیڈ گورننس کا نوٹس لیں اور کراچی کو تباہ ہونے سے بچائیں۔