—فائل فوٹو

بلوچستان صوبائی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ 2 روز میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلابی ریلے اور ڈیم میں ڈوبنے سے 5 خواتین جاں بحق ہوگئی ہیں۔

بلوچستان صوبائی انتظامیہ کے مطابق ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

دوسری جانب زیارت ڈیم میں ڈوبنے سے خاتون جاں بحق ہوئی۔

سوات میں ڈوبنے والے 1 ہی خاندان کے 2 افراد مردان میں سپردِ خاک

دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 1 ہی خاندان کے 2 افراد کو مردان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، 1 بچے کی تلاش جاری ہے جبکہ 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی ایک خاتون اور مرد کو بچالیا گیا تھا۔

اسی طرح زیارت میں ڈیم میں ڈوبنے والی 2 خواتین کو بھی ریسکیو کرلیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: میں سیلابی ریلے ڈیم میں ڈوبنے

پڑھیں:

سلیازہ ؛ سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئیں، خاتون جاں بحق، دو بچے لاپتہ

سٹی 42 : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سلیازہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئیں۔ 

ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کی میت ورثاء کے حوالے کردی گئی، جبکہ مقامی لوگوں نے ایک خاتون کو زندہ نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیا ۔ 

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار دو بچے لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ 

ژوب : سلیازہ کے نزدیک ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہورہی ہے، جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی ، تفریحی مقام سلیازہ ندی میں سیلابی ریلے کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ 

مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا

متعلقہ مضامین

  • ژوب: سیلابی ریلے میں بہنے والی 4 خواتین کی تدفین
  • ژوب: سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونیوالی تین بہنوں اور بھانجی کی نماز جنازہ ادا
  • ژوب میں سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئی، 3 لڑکیاں اور ایک خاتون جاں بحق
  • ژوب: سیلابی ریلے میں 2 گاڑیاں بہہ گئیں، 3 لڑکیاں، 1 خاتون جاں بحق
  • ژوب، سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی، ایک ہی فیملی کی 4 خواتین جاں بحق
  • بلوچستان: گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، بچیوں سمیت 4 خواتین جاں بحق
  • بلوچستان میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 3 بچیاں اور 1 خاتون جاں بحق
  • سلیازہ ؛ سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئیں، خاتون جاں بحق، دو بچے لاپتہ
  • دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی، مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی