مولانا ہدایت الرحمان کا بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے 25 جولائی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے بلوچستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے 25 جولائی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ بلوچستان کے سنگین مسائل کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، اور صوبے کے حکمران اختیارات سے محروم ہیں، اسی لیے ہم اپنا مقدمہ براہ راست اسلام آباد کے حکمرانوں کے سامنے رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آئین و قانون کی پابند ہے اور پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے۔
مولانا نے واضح کیا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
انہوں نے بلوچستان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مارچ میں بھرپور شرکت کریں تاکہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے آواز بلند کی جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلوچستان کے
پڑھیں:
پریس کلب کے باہر سے گرفتاریوں پر وکلا کی اسلام آباد میں جزوی ہڑتال
اسلام آباد:پولیس کی جانب سے پریس کلب کے باہر وکلا کی گرفتاری کے معاملے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
آج اسلام آباد کچہری میں وکلا کی جانب سے جزوی ہڑتال کی جا رہی ہے ، جب کہ بعض وکلا عدالتوں میں پیش بھی ہو رہے ہیں۔
بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور قانونی حق ہے۔ اس معاملے پر آج جنرل باڈی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات پریس کلب کے باہر سے اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سیکریٹری سمیت 10 سے 15 وکلا کو گرفتار کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں پولیس نے تمام وکلا کو رہا کر دیا۔