استور: بڑے بڑے پتھر ریلے میں بہہ کر آبادی میں آگئے، سیلابی ریلا ہر رکاوٹ بہا لے گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
گلگت بلتستان کے ضلع استور میں اللّٰہ والی جھیل کے قریب بدترین سیلاب کے باعث پہاڑوں سے بڑے بڑے پتھر ریلے میں بہہ کر آبادی میں آگئے۔
سیلابی ریلا راستے میں آئی ہر رکاوٹ بہا لے گیا، کنارے پر ایک مکان بھی بہہ گیا، سیلاب سے زرعی زمین، فصلوں اور مکانوں کو نقصان پہنچا۔
خیبر پختونخوا میں بادل پھٹنے کے بعد سیلابی ریلے تباہی کی داستانیں چھوڑ گئےبونیر میں مکینوں کے آشیانے اجڑ گئے، ہر طرف ملبے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر آنے والے بڑے بڑے پتھروں کے ڈھیر لگ گئے ۔
گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ کے مطابق، حالیہ سیلاب سے گلگت بلتستان میں سات افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوئے، 4 اب تک لاپتہ ہیں، سیلابی ریلے سے نلتر ایکسپریس وے کا بڑاحصہ بہہ گیا، نلتر ویلی میں سیاح پھنس گئے۔
نلتر میں تین بجلی گھروں کو بند کردیا گیا، اسکردو میں شاہراہ بلتستان پر باغیچہ آر سی سی پُل بہہ گیا، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک متعدد مقامات پر بند ہے، گانچھے میں سرمو پُل اور ضلع شگر میں بھی تین رابطہ پل دریا میں بہہ گئے۔
سیلاب سے 320 مکان تباہ اور تقریباً 700 کو جزوی نقصان پہنچا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں بہہ
پڑھیں:
سیاحتی مقامات پرموسم سرما کی پہلی برفباری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خنجراب : مشہور سیاحتی مقام پر موسم سرما کی پہلی برفباری، شدید برفباری کے باعث ملک کے بلند ترین پہاڑی مقام نے سفید چادر اوڑھ لی۔
ملک کے چند پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ کے بلند پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد موسم سرد ہو گیا۔
گلگت بلتستان میں پاک چین سرحدی علاقے خنجراب میں موسم سرما کی پہلی اور شدید برفباری ہوئی جس کے بعد علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا کے پہاڑوں پر بھی برفباری کے بعد شمالی علاقوں میں موسم سرما کے سیزن کا آغاز ہو گیا۔
کالام کے بلند پہاڑی علاقوں کے علاوہ ناران کے پہاڑوں پر بھی برفباری ہوئی۔ان علاقوں میں ہر سال ستمبر کے آخر سے موسم سرما کا آغاز ہو جاتا ہے۔دوسری جانب ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو تیار ہے۔
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقو ں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔