مسعود پزیشکیان کا پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں پر اظہار افسوس، امداد کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ " ایکس " پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ " ایکس " پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہم کرنے کو تیار ہیں۔
ترجمان ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستانی حکومت اور عوام سے مختلف علاقوں میں آنے والے المناک سیلابوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے تباہ کن سیلابوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسعود پزیشکیان
پڑھیں:
اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ: پاکستان میں دہشتگردی پر افسوس: مصری وزیرخارجہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ دونوں وزیرخارجہ نے خطے کی صورتحال، مشرق وسطیٰ کی تازہ پیش رفت، غزہ امن اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر بدر احمد نے اعلیٰ سطح روابط جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور جلد پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے برادر ملک کے قومی دن سے قبل پرتپاک مبارکباد پیش کی۔ پاکستان اور اومان کے دیرپا برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ دونوں فریقوں نے 8 ویں مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کو جلد از جلد باہمی طور پر آسان تاریخ پر دوبارہ شیڈول کرنے پر اتفاق کیا اور آئندہ اعلیٰ سطح کے دوطرفہ مصروفیات پر تبادلہ خیال کیا۔