14 اگست پر دھرنے کی سازش کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
14 اگست پر دھرنے کی سازش کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 14 اگست دھرنے کی سازش اور بغیر اجازت کانفرنس کے کیس میں عدالت نے 12 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ۔
پی ٹی آئی کارکنان کی 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔ ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہہمارے تمام کارکنان کیخلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔ یہی تمام دفعات اٹھا کر پہلے تھانہ لوہی بھیر کے مقدمے میں لگائی گئی تھیں۔ یہ تمام ملزمان اسٹوڈنٹ ہیں یہ کوئی احتجاج نہیں کررہے تھے۔
پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ایڈووکیٹ مرزا عاصم بیگ، انصر محمود کیانی، سردار وجاہت سمیع عدالت میں پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے پی ٹی آئی وکلا کی مچلکے کم کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کارکنان کی
پڑھیں:
پی ایم ڈی سی: سیشن 26-2025 کی داخلہ پالیسی پر اعلیٰ سطح کونسل اجلاس
حالیہ میڈیا رپورٹس اور طلبہ کو درپیش دباؤ اور غیر یقینی صورتحال پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے سیشن 26-2025 داخلہ پالیسی پر اعلیٰ سطح کا کونسل اجلاس منعقد کیا۔
ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اس اجلاس میں تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا گیا، جن میں پی ایم ڈی سی کے کونسل ممبران، وائس چانسلرز، آئی بی سی سی کے نمائندے اور قانونی ماہرین شامل تھے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔
اجلاس کا واحد مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ طلبہ کو زیادہ سے زیادہ ریلیف، وضاحت اور سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن حل تلاش کیا جائے اور کوئی پہلو نظر انداز نہ ہو۔
کونسل کے اراکین نے وضاحت کی کہ اگرچہ ایم ڈی کیٹ کے نتیجے کی تین سالہ مدت قانون میں واضح طور پر متعین ہے، جو پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ پی ایم ڈی سی ہمیشہ طلبہ کے مفاد کا تحفظ کرے گا اور ان کے مستقبل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
مزید برآں، طلبہ کے گروپس کی جانب سے پیش کی گئی تمام تجاویز اور تحفظات کو پی ایم ڈی سی نے بغور سنا ہے اور عدالت میں بھی اس سلسلے میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا تاکہ طلبہ کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور سہولت فراہم کی جا سکے۔
تمام قابلِ عمل آپشنز مکمل شفافیت کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش کیے جائیں گے اور عدالت کا فیصلہ تمام اداروں اور امیدواروں پر حتمی اور لازمالعمل ہوگا۔ پی ایم ڈی سی اس فیصلے پر بلا استثنیٰ مکمل عمل درآمد کرے گا۔ تاکہ ہر طالب علم کو اعتماد اور یقین کے ساتھ اپنے تعلیمی سفر میں آگے بڑھنے کا موقع ملے۔