پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
سٹی42 : پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر آفس نے محکمۂ قانون پنجاب سے مشاورت شروع کر دی اور معطل ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے آئینی و قانونی نکات پر غور کیا۔
اداکارہ ہانیہ عامر کی بات پکی ہوگئی؟ ویڈیو کےسوشل میڈیا پر چرچے
اسپیکر آفس کی جانب سے اعلیٰ عدالتی فیصلوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے حمزہ شہباز کے خلاف فیصلے پر بھی غور کیا گیا۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران نعرے بازی اور احتجاج کے دوران معطل کیا گیا تھا۔
شیفالی نے آخری روزکونسی ڈرپ لی تھی؟ اداکارہ کی دوست کا انکشاف
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس آج بھی معطل رہے گی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-08-15
کوئٹہ(صباح نیوز) کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطلی کا دورانیہ بڑھ گیا،کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی معطلی میں مزید 2 روز کا اضافہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروس 18 نومبر تک معطل رہے گی۔ انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں اضافے کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا، انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے، انٹرنیٹ کی بندش سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔