اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست کا دن نہ صرف آزادی کی قیمتی نعمت کی یاد دلاتا ہے بلکہ اس عظیم جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کا بھی آئینہ دار ہے جو برصغیر کے مسلمانوں نے پاکستان کے قیام کے لیے دیں۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں اور قائدین نے گھربار، جائیدادیں اور جانیں قربان کر کے ایک آزاد اور خودمختار مملکت کا قیام ممکن بنایا جہاں ہم اپنے دین، ثقافت اور روایات کے مطابق زندگی گزار سکیں، یہ قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی اور اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایک پرعزم اور متحد قوم ہر منزل حاصل کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کا قیام علامہ محمد اقبال کے خواب کی تعبیر اور قائداعظم محمد علی جناح کی جراتمند قیادت کا ثمر تھا۔انہوں نے کہا کہ 14 اگست 1947ء کو پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اور خودمختار ملک کی حیثیت سے ابھرا، آزادی ایک بے بہا نعمت ہے اور اس کی حفاظت، بقا اور استحکام ہر پاکستانی کا مشترکہ فرض ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے تمام پارلیمنٹیرین پر زور دیا کہ وہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خلوصِ نیت سے اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر انہوں نے مسلح افواج، سکیورٹی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا جو اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر ملک کی آزادی اور خودمختاری کے محافظ ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے پیغام میں کشمیری اور فلسطینی عوام کو بھی یاد کیا جو ظلم و جبر کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور یقین دلایا کہ پاکستان ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک وہ اپنی منزل حاصل نہیں کر لیتے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور انتہاپسندی کے خلاف جان قربان کی، صدر آصف علی زرداری نے 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو خودمختاری دی اور آج بلاول بھٹو زرداری بطور ایک نوجوان اور باصلاحیت رہنما پاکستان کی ترقی اور مثبت شناخت کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کا ایوانِ بالا وفاق کی علامت ہے اور مضبوط، شفاف اور مؤثر پارلیمانی نظام کو قومی وحدت، استحکام اور ترقی کی ضمانت سمجھتا ہے، قومی ہم آہنگی، بین الصوبائی اتحاد، سیاسی استحکام اور اجتماعی عمل کے بغیر ترقی کا سفر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، ان کی تعلیم، مہارت اور کردار سازی میں سرمایہ کاری ہی پائیدار خوشحالی کا یقینی راستہ ہے۔چیئرمین سینیٹ نے قوم پر زور دیا کہ اس یومِ آزادی پر ہم سب یہ عہد کریں کہ مل کر ایک پُرامن، خوشحال، جمہوری اور مضبوط پاکستان کے قیام کے لیے کام کریں ،ایسا پاکستان جو شہدا کے خوابوں، بانیانِ وطن کے نظریات اور عظیم رہنماؤں کی امنگوں کا حقیقی عکس ہو۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ انہوں نے اور اس کے لیے

پڑھیں:

اعجاز چودھری کی خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

اعجاز چودھری کی خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)صوبائی الیکشن کمیشن نے سینٹ نشست کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 19 اور 20 اگست کو وصول اور جمع کروائے جا سکیں گئے، کاغذات کی جانچ پڑتال 23 اگست کو ہو گئی جب کہ نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 26 اگست کو دائر ہو سکیں گی۔
اسی طرج الیکشن ٹریبونل اپیلوں پر فیصلہ 28 اپریل تک جاری کرے گا، امیدوران کی فہرست 19 اگست کو جاری کی جائے گی، امیدوران 30 اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔دوسری جانب سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 9 ستمبر کو ہو گئی، پولنگ پنجاب اسمبلی کی عمارت میں ہو گی۔واضح رہے سینیٹ کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹراعجاز چودھری کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمقبوضہ کشمیر میں کل پاکستان کا یوم آزادی بھرپور انداز میں منانے کااعلان،15اگست کو یوم سیاہ منایا جائیگا مقبوضہ کشمیر میں کل پاکستان کا یوم آزادی بھرپور انداز میں منانے کااعلان،15اگست کو یوم سیاہ منایا جائیگا چہلم پر فول پروف سیکیورٹی کیلئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات اسلام آباد میں معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریب جاری، سول و عسکری قیادت شریک غزہ میں صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 123فلسطینی شہید باجوڑ میں آپریشن شروع ہوچکا، یہ آپریشنز خیبرپختونخوا کی معدنیات پر قبضے کیلئے ہو رہے ہیں، رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر پاکستان کے اندر حقیقی آزادی کی جنگ سمیت ابھی کئی جنگیں لڑنی ہیں، علی امین گنڈاپور کا پیغام TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • یومِ آزادی قربانیوں، عزم اور ہمارے آباؤ اجداد کی انتھک جدوجہد کی یاد دلاتا ہے: شرجیل میمن
  • عظیم تر اسرائیلی ریاست کا قیام میرا روحانی مشن ہے؛ نیتن یاہو
  • اعجاز چودھری کی خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
  • بھارت سے ہجرت کرکے پاکستان آنے والے جہانیاں کے ماسٹر عبد العزیز کی کہانی
  • پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی
  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تاریخی اقدام
  • یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سے کروڑوں مالیت کی گھڑی چھین لی گئی
  • یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی 1 کروڑ 84 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی چوری ہوگئی
  • یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کی قیمتی گھڑی چوری؛ قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے